موسم میں بہتری کے باوجود شاہراہ ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند

0
0

اُودھمپور سے بانہال ٹنل تک پسیاں گرنے کا سلسلہ جاری ، ٹریفک بحال کرنے کے جتن شد و مد سے جاری
اجمل ملک

رام بن؍؍جموں سرینگر قومی شاہراہ آج چوتھے روز بھی ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بدستور بند رہی جس کی وجہ سے ہزاروں مال بر دار گاڑیاں اور مسافر درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ آج چوتھے روز موسم میں بہتری کے باجود ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند رہی کیونکہ اُودھمپور سے بانہال جواہر ٹنل تک متعدد جگہوں پر چٹانیں کھسکنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت بحال نہ ہو سکی ۔ اطلاعات کے مطابق سمرولی ، ڈھلواس ، کپٹریا موڑ ، سیتارام پسی ، بہی نالہ ، ڈگڈول آرمی کیمپ ، مگر کوٹ اور گانگرو کے مقامات پر مسلسل چٹانیں کھسکنے سے شاہراہ پر ٹریفک آج چوتھے رو ز بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے جس کے چلتے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ اس سلسلے میں مسافروں نے نمائندے کے ساتھ بات کر تے ہوئے کہاکہ ہم بیرونی ریاستوں سے کشمیر سیر کر نے کے لئے جا رہے تھے لیکن حکام نے ہمیں بانہال میں رہنے کو کہا ہے اور کہاکہ آگے جانے کے لئے کوئی راستہ ابھی نہیں ہے جس کی وجہ سے ہمیں بانہال میں ہی روک دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم گزشتہ تین دن سے بانہال کے ہوٹل میں ٹھہرے ہو ئے ہیں لیکن ہوٹل میں بجلی ، پانی اور دیگر ضروری اشیا ء کی قلت ہیں جس کی وجہ سے ہمیں دقتوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج جیسے موسم صاف ہوا تو ہمیں لگا کہ انتظامیہ ہمیں سرینگر کی طرف جا نے کی اجازت دے گی لیکن انتظامیہ نے ایسا نہیں کیا انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے سرینگر میں ہوٹل بک کر کے رکھا ہوا ہے لیکن اب ہمارے پاس پیسے بھی ختم ہو چکے ہیںوہیں ان مسافروں نے بانہال ہوٹل میں روم چھوڑ کر کھلے آسمان تلے کھانابنا رہے تھے ۔ادھر انتظامیہ نے ضلع بھر میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے سیول وپولیس انتظامیہ کو متحرک رہنے وعوام کو سفر کرنے میں احتیاط برتنے پر زور دیا ہے۔میدانی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں بھی کمی آگئی ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق آج بھی اُودھمپور سے بانہال تک درجنوں مقامات پر پسیاں گرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ضلاع رام بن کے بالائی علاقوں سے بھی بھارء برف گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں جس کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے جبکہ کئی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی بیرونی دنیا سے منقطع ہو کر رہ گیا ہے ۔طوفانی بارشوں کی وجہ سے ضلع رام بن کی رابطہ سڑکیں وگلی کوچے زیر آب ہوئے ہیں جبکہ ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ادھر ضلع رام بن کے دوردراز دعلاقہ رونیگام دھمنستہ ، نیل باٹو، پوگل پریستان ، مہو منگت ، چملواس ، پھاگواہ ودیگر ملحقہ جات میں راشن کی قلت ،پینے کے صاف پانی کی کمی وبجلی نظام بھی متاثر ہوا ہے جبکہ رابطہ سڑکوں پر چٹانیں وپسیاں گرنے کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔اس سلسلے میں پولیس وانتظامیہ نے پھنسے ہوئے مسافروں اور عوام کو ہدایت جاری کی ہے کہ بغیر اطلاع کے شاہراہ پر سفر کر نے سے گریز کریں جبکہ تک شاہراہ کو پوری طرح بحال نہیں کر لیا ۔انہوں نے کہاکہ مزید کہاکہ اگر کل شاہراہ کو بحال بھی کر لیا جا ئے گا تو اس صورت میں درماندہ مسافروں اور گاڑیوں کو ہی آنے جا نے کی اجازت دی جا ئے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا