حق اطلاعات قانون کی جانکاری پر وضاحت

0
0

’ میرے ذاتی گھر پر رقم خرچ نہیں کی گئی: محبوبہ مفتی
کے این ایس

سرینگر؍؍پیپلزڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی ) کی سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ جمو ں و کشمیر محبوبہ مفتی نے بتایاہے کہ آر ٹی آئی میں جن82لاکھ روپے خرچ کرنے کا ذکرکیا گیا ہے وہ میرے ذاتی گھر پر خرچ نہیں کئے گئے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز کہا کہ آر ٹی آئی میں جن82 لاکھ روپے کی ذکر ہوئی ہے وہ میں نے ذاتی گھر پر خرچ نہیں کی ہے بلکہ وہ مہمان نوازی اور محکمہ پروٹوکول کی ملکیت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کہ ’’ یہ خریداری میرے گھر کے لئے نہیں بلکہ ہاسپٹیلٹی اور پروٹوکول ڈپارٹمنٹ اسٹور کے لئے ہوئی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہ محکمہ ڈپٹی چیف منسٹر ، گورنر اور دیگر معززین کو بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔گزشتہ روز حق اطلاعات قانون (آر ٹی آئی) کے جواب میں انکشاف ہوا ہے کہ جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے جنوری سے جون 2018 تک چھ ماہ کے عرصہ میں تقریبا ً 82 لاکھ روپے خرچ کیے تھے ، جب وہ سابقہ ریاست جموں و کشمیر کی وزیر اعلی تھیںاور یہ رقم سری نگر کی گپکار روڈ پر واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ کی تجدید کاری کے مقصد کے لئے خرچ کیا ،جوسارا خرچہ حکومت ہند نے ادا کیا تھا۔یہ آر ٹی آئی جموں و کشمیر کے ایک کارکن انعام النبی سودا گر نے فائل کیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا