میئر اور ٹیم نے دُکانداروں کو کوڑے دان تقسیم کئے

0
0

کہا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی
لازوال ڈیسک

جموں//میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا کی قیادت میں ٹیم نے راج تلک روڈ اور محلہ پہاڑیوں کے دوکانداروں کو کوڑے دان تقسیم کئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کونسلر وارڈ نمبر دس انیل ماسوم ، ومل گپتا صدر پرانی منڈی شاپ کیپرس ایسو سی ایشن ،نکھا شا، سندیپ کمار،رومیش گپتا و دیگران موجود تھے۔اس موقع پر میئر موصوف نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں275کوڑے دان تقسیم کئے گئے ہیں جہاں جموں وکشمیر کے کئی حصوں سے لوگ اس مارکیٹ میں آتے رہتے ہیں۔انہوںنے دوکانداروں ،ہوٹلروں اور تاجران سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سڑک پر اور گلیوں میں کوڑا نہ پھینکیں اور کوڑے دانوں میں پھینکیں۔موصوف نے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا