سب ضلع ہسپتال منڈی میں کرونا ویکسین کی عملہ کو تربیت

0
0

بلاک میڈکل آفیسر نے عملہ کو تمام تر احتیاط کے ساتھ ویکسین کرنے پر دیازور
ریاض ملک
منڈی۔غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی میں ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔جس کی صدارت بلاک میڈکل آفیسر منڈی نصرت النسائ بھٹی کررہی تھی۔ اس دوران محکمہ صحت کے عملہ کو ویکسینیشن کے استعمال کرنے اور اس کے دوران انے والی مشکلات کے بارے میں تربیت دی گئی۔کس طرح اور کہا یہ ویکسن استعمال کرنی ہے۔ اس دوران کن احتیاتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوے یہ ویکسین لگائی جائے۔ ویکسنیشن پہلے مرحلے میں سب ضلع ہسپتال منڈی میں لگانے کا کام شروع کیا جایگا۔ جس کے لئے تربیت یافتہ عملہ کو دستیاب رکھاگیاہے۔ اس موقع پر محکمہ مال محکمہ دیہی ترقی اور پولیس کے افراد کو بھی اس پروگرام کے دوران حاضر رکھاگیا۔ آئیندہ تاکہ ویکسن لگانے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بلاک مڈیکل آفیسر منڈی نے اپنے عملہ کو پوری تندہی کے ساتھ تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کر تے ہوے ویکسینیشن کرنے کی ھدایات جاری کی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا