ضرورت مندوں کی خدمت میں پیش پیش
میر ابراھیم سلفی
اتوار کی صبح سے ہی بھاری برف باری کی وجہ سے پوری وادی کشمیر خصوصاً جنوبی کشمیر کے لوگ گھروں میں ہی محصور ہوگئے۔بجلی، پانی اور عام شاہراہیں بری طرح متاثر ہوگئں۔اسی دوران جنوبی کشمیر کے علاقہ بجبہاڑہ کے گاؤں وپزن سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن محترم مظفر صاحب اپنی پوری ٹیم "دعوت خیر فاؤنڈیشن” کی طرف سے غرباء، فقراء، مساکین اور محتاج افراد تک اپنا سرمائی ریلیف (winter relief) پہنچانے کی غرض سے کام میں لگ گئے۔اس سرمائی ریلیف مشن میں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے بعض غیور افراد نے بحیثیت volunteer اپنے فرائض انجام دئیے۔اس عظیم مشن میں ضرورت مند افراد تک بلا لحاظ مسلک و مذھب غذائی اجناس کے ساتھ ساتھ دیگر اہم اشیاء پہنچائے گئے۔اس کے ساتھ ساتھ نجی راستوں سے برف ہٹانے اور ضلعی ایڈمنسٹریشن تک عوام الناس کے مسائل پہنچانے میں دعوت خیر فاونڈیشن (dawat e kheir foundation) نے کلیدی کردار ادا کیا۔