ڈی ڈی سی فاتحین کی بروئی دربار پر حاضری

0
0

باجی سید مظفر حسین شاہ کی محنت اورلگن سے عوامی اُمنگوں پہ کھرااُترنے کی تلقین
لازوال ڈیسک

کالاکوٹ؍؍ ڈی ڈی سی انتخابات میں کالاکوٹ سے کامیابی حاصل کرنے والے نیشنل کانفرنس کے ممبران نے یہاں دربار شریف بروئی میں حاضری دیکر باجی حضرت سید مظفر حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبران ڈھانگری اور کالاکوٹ کے ہمراہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ وہیں ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیاب این سی ممبران نے انتخابی مہم کے دوران مدد کرنے کیلئے قبلہ باجی صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔اس دوران قبلہ باجی سید مظفر حسین شاہ نے ممبران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن سے عوامی خدمات انجام دیں۔موصوف نے کہا کہ عوام نے اپنے مسائل،مصائب و مشکلات کے ازالے کیلئے آپ کو منتخب کیا ہے اور عوامی امیدوں پر ثابت قدمی سے اتریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل و مصائب کو سماعت کر کے ان کے ازالے کیلئے کاوشیں کریں۔ باجی صاحب نے اس دوران عوام کے لیے خصوصی دعا کی۔وہیں ڈی ڈی سی ممبران نے باجی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوامی خدمات انجام دینے کیلئے یقین دہانی کرائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا