’ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ اِنتخابات کاوعدہ پورا کیا ‘

0
0

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات سنگ میل ثابت ہوں گے :منوج سنہا
جموں وکشمیر کے عوام پہلی مرتبہ حق رائے دہی حاصل کرنے والو ں، آزاد اُمیدواروں، سیاسی جماعتوں کا جمہوریت کو بنیاد ی سطح پر مستحکم بنانے اور ترقی پسند مستقبل کی راہ ہموار کرنے پر شکر یہ ادا کیا
وزیر اعظم جموں وکشمیر کیلئے 26 ؍دسمبر کو سی ای ایچ اے ٹی۔ ہیلتھ اِنشورنس سکیم شروع کر رہے ہیں۰ عوام کو کرسمس اور نئے سال کی مبارک باد پیشگی دی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں وکشمیر کے عوام اور اِنتخابی مشینری کو ڈی ڈی سی اور پنچایتی اِنتخابات کے کامیاب اِنعقاد کے لئے مبارک باد پیش کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر آج یہاں کنونشن سینٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔اُنہوں نے کہا ’’ میں جموںوکشمیر کے عوام بالخصوص پہلی مرتبہ رائے دہندگان ، آزاد اُمیداروں اور سیاسی جماعتوں کو بنیادی سطح پر جمہوریت مستحکم اور یوٹی کے ترقی پسند مستقبل کی راہ ہموار کرنے اور انتخابات میں جوش و خروش کے ساتھ شامل ہوکر اس سے ایک بھاری کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں اور مبارک باد بھی دیتا ہوں۔‘‘اُنہوں نے مزید کہاکہ ترقیاتی عمل کو ایک نئی سمت دیتے ہوئے معاشرے کے تمام طبقوں کے لوگ بشمول نوجوانوں ، خواتین ، بزرگوں ، کسانوں ، مزدوروں ، تاجروں نے بھاری تعد ادمیں ووٹ ڈالے اور جمہوریت کو بنیادی سطح پر مستحکم بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا تاکہ یونین ٹریٹری کے ہر شہری تک ترقی او رخوشحالی پہنچ سکے۔اس موقعہ پر اپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پہلی مرتبہ حق رائے دہی استعمال کرنے والوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا جو ہماری جمہوری نظام کے لئے باعث اِفتخار ہے ۔فرسودہ ایجنڈا کو مسترد کرتے ہوئے لوگوں نے ترقی کے لئے ووٹ ڈالے ۔جموں وکشمیر میں تین سطحی پنچایت راج کو مستحکم بنانے کے لئے یوٹی میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کئے گئے اور ردِّعمل کافی حوصلہ افزا رہا ۔ انہوں نے مزید کہا ’’ میں نے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ اِنتخابات کے وعدے کو پورا کیا ۔ایک دو حادثوں کو چھوڑ کر انتخابات آزادانہ ، غیر جانبدار انہ منعقد کئے گئے۔‘‘سخت سرد کے باوجود یوٹی بھر میں پولنگ سٹیشنوں کے باہر پر جوش رائے دہندگان کی طویل قطاریں دیکھی گئیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اِنتخابات کے اِختتام کے بعد جموں و کشمیر کے عوام تاریخ میں پہلی بار واقعی بااِختیار بنیادی سطح کی جمہوریت کو دیکھیں گے جس سے دیہی علاقوں کی منصوبہ بندی اور ترقی میں براہِ راست فنڈس اور نتیجہ کن فیصلے ہوں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں تین سطحی جمہوریت کو جدید، آتما نر، ترقیاتی عمل کو پُرعزم مستحکم بنائے گی۔ مجھے یقین ہے کہ منتخب نمائندے زمینی سطح پر ترقیاتی سکیموں کو مستحکم بنائیں گے۔اُنہوں نے ڈی ڈی سی اور پنچایت اِنتخابات کے کامیاب اور پُرامن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سٹیٹ الیکشن کمیشن ، جموں و کشمیر پولیس ، حفاظتی عملے ، تمام آن ڈیوٹی اَفسروں،ملازمین اورمیڈیا اَفراد کی بھی دن رات کام کرنے کو سراہا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جموں و کشمیر کے منتخب نمائندوں کی تکمیل اور حکومت کی کوششوں کے ساتھ جموں و کشمیر عوام ترقیاتی اور فلاحی سکیموں کی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔اُنہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وزیر اعظم 26 ؍دسمبر 2020 ء کو پوری جموں و کشمیر کے لئے ایس ای ایچ اے ٹی۔ صحت اِنشورنس سکیم شروع کرنے جارہے ہیں تاکہ باقی ایک کروڑ آبادی کو اس کے دائرے میں لایا جاسکے جو آیوشمان بھارت سکیم کے تحت نہیں آتے ہیں۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ آیوشمان بھارت وزیر اعظم جان آروگیہ یوجنا کے تحت ، ایس ای سی سی 2011 کے مطابق اہل مستفیدوں کو ہیلتھ کور کے تحت 5 لاکھ روپے کا احاطہ کیا گیا تھا۔ پی ایم جے اے وائی سکیم کے تحت جموں و کشمیر میں 30 لاکھ اَفراد شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ِاس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر یونیورسل ہیلتھ کوریج کو حاصل کرنے والے ملک میں پہلے لوگوں میں شامل ہو ں گے۔اُنہوں نے کہا کہ پروگراموں کا اِنعقاد یو ٹی میں کیا جائے گا اور گولڈن کارڈوں کی تقسیم اُسی دن شروع کردی جائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آج تک تقریبا ً 16 لاکھ کی رجسٹریشن ہوچکی ہیں اور باقی مستفید اَفراد کی رجسٹریشن ہنگامی بنیادوں پر کی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے عوام کو کرسمس اور نئے سال کی مبارک باد پیشگی دی ہے۔چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ بجلی اور اطلاعات روہت کنسل ،صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما ، ناظم اِطلاعات رابطہ عامہ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر اس موقعہ پر موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا