رازدان پاس میں برفانی طوفان آیا

0
0

بیکن اہلکاروں نے مسافروں کو اور گاڑیوں سمیت بچا لیا
کے این ایس

سرینگر؍؍شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ کے گریز راستے پر برفانی طوفان میں پھنسے مسافروں کو محکمہ بیکن کے اہلکاروں نے بچا لیا ہے ۔اس طرح سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ گریز راستے پر گزشتہ روز ایک تیز برفانی طورفان آیا ہے جس کے نتیجے میںدو گاڑیوں میں سوار مسافر درماندہ ہو کر اس طوفان میں پھنس گئے ہیں ۔سرکاریہ ذرائع نے بتایا تاہم بیکن محکمے کی برقت کارروائی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ہے جس دوران ان مسافروں کو بچا لیا گیا ہے ۔محکمہ نے بتایابیکن کے اہلکار وں نے راضدان پاس پر برفانی طوفان میں پھنسے مسافروں کو بچالیا ہے ۔عہدیدارنے بتایا کہ مسافروں کو لے کر جانے والی دو سومو کیب گوریز جارہی تھیں کہ اس وقت برفانی طوفان نے شاہراہ پر آیا ہے جس کے نتیجے میں لمزکورہ لوگ درماندہ ہوئے تھے جن کو بعد میں بچا لیا گیا ہے ۔اس واقعے میں ٹیم نے پہلے پھنسے ہوئے مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور پھر برف میں پھنسے دو ٹیکسیوں کو بغیر کسی نقصان کے بحفاظت باہر نکالا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ برفانی طوفان نے ہائی وے کو تیز رفتاری سے متاثر کیا تھا اور گاڑیاں برف میں گہری پھنس گئیں۔ تاہم مسافروں کو بچانے اور گاڑیوں کو بحفاظت ہٹانے کے لئے اسے بہت ساری کوشش کرنا پڑی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا