یہ مینڈھرہے!پولنگ اورلڑائیاں دونوں جم کرہوئیں!

0
0

۰امیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ زخمی۰پروین سرور خان کے قافلے پہ پتھرائو،ذاتی محافظوںسمیت زخمی
احسان انقلابی

مینڈھر؍؍ضلع ترقیاتی کونسل کے آخری مرحلہ کے انتخابات میں سنیچروار کو مینڈھر سی اور منکوٹ میں پولنگ ہوئی جہاں پر جم کر پولنگ بھی ہوئی اور کئی پولنگ بوتھوں پر جم کر لڑائیاں بھی ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کونسل کے آخر ی مرحلہ کے انتخابات میں بارہ لوگ زخمی ہوئے جن میں ایک آزادانہ طور پر لڑرہے امیدوار محمد اشرف چوہدری جوکہ منکوٹ سے الیکشن لڑرہے اور بری طری زخمی ہوئے انکے ہمراہ چار اور لوگ بھی زخمی ہوئے جو سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں زیر علاج ہیں جبکہ سلواہ علاقہ میں چار لوگ زخمی ہوئے جن میں سے ایک کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے ۔اس طرح کالابن میں دو جگال میں ایک جوکہ سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں زیر علاج ہیں ۔اس کے علاوہ بھی کئی پولنگ سٹیشنوں پر بھی ہاتھا پائی ہوتی رہی زخمی ہونے والوں میں افتخار احمد ،محمد نیاز، عبدالخالق، محمد مجید ،محمد حنیف، محمد اقبال ،محمد رشید ،محمد اعیاز، محمد اشرف ،شہباز احمد ،فضل الرحمن کے طور پر ہوئی ہے۔ اس طرح مینڈھر سی میں صبح سات بجے سے ہی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور 87.7%فیصد پولنگ ہوئی جبکہ منکوٹ بلاک میں 79.8%فیصد پولنگ ہوئی اس طرح ضلع ترقیاتی کونسل کے آخری مرحلے کے انتخابات میں 83.5%فیصد پولنگ ہوئی جوکہ ریاست جموں و کشمیر میں ریکارڈ پولنگ ہے البتہ پولنگ کے دوران ضلع کے تمام آفیسران کے علاوہ تحصیل آفیسران اور ڈی آئی جی راجوری پونچھ دن بھر علاقہ کے چکر کاٹتے رہے تاکہ حالات پر کنٹرول کیا جائے اسکے باوجود بھی کئی جگہوں پر دنگے فساد ہوتے رہے لیکن پھر بھی پولنگ کی شرح بہت زیادہ رہی ۔تشددکاایک اورواقعہ اُس وقت پیش آیا جب مینڈھر بی سے کانگریس کی ٹکٹ پر لڑ رہی خاتون امیدوار پروین سرور خان جب وہ سخی میدان علاقہ میں جارہی تھی اور سخی میدان چوک پر انکی گاڑیوں پر پتھرائو ہوگیا ۔اس سلسلہ میں پروین سرور خان کے ہمراہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔پروین سرور خان کا کہنا ہے کہ میں چھوٹے شاہ زیارت پر جارہی تھی کہ راستے میں آزاد امیدوار کے حامیوں نے مجھ پر حملہ کردیا اور میں اور میرے دومحافظ زخمی ہوگئے اور میری دو گاڑیاں بھی ٹوٹ گئیں ۔اس سلسلہ میں انکے محافظ نے ہوا میں تین روائنڈ فائر بھی کئے جس کی وجہ سے ہم وہاں پر بچ پائے۔ پروین سرور خان پر ہوئے حملے کی کئی الیکشن لڑرہے امیدواروں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ پروین سرور خان پر حملہ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ یادرہے کہ مینڈھر بی میں سولہ دسمبر کو انتخابات ہوئے تھے جس کے بعد چھ امیدواروں نے ملکر دوبارہ سخی میدان پنچائت میں ووٹ ڈالنے کی مانگ کی تھی جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے مینڈھر آکر تمام امیدواروں سے ریزولیشن لیکر الیکشن کمیشن کو دوبارہ پولنگ کیلئے لکھا تھا اور آخر کار الیکشن کمیشن نے سخی میدان پنچائت کے دو پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ اکیس دسمبر کو ووٹ ڈالنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں مینڈھر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا