’ہم خلوص دل سے سب کی بہتری کے لئے کام کریں گے ‘

0
0

الیکشن میں بھاری عوامی شرکت جمہوری عمل میں عوام کے گہرے اعتماد کی ضامن:منوج سنہا
ڈی ڈی سی کے کامیاب انتخابات کیلئے جموں و کشمیر کے رائے دہندگان اور انتخابی مشینری کو مبارکباد
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر ، منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے رائے دہندگان اور انتخابی مشینری کو مبارکباد پیش کی ہے جس نے مرکزی خطے میں ہونے والے پہلے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے کامیاب انعقاد کویقینی بنایاہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پنچائتی راج سسٹم کے 3 درجے کو مضبوط بناتے ہوئے ، ڈی ٹی سی انتخابات پہلی بار UT میں ہوئے اور ڈی ڈی سی انتخابات پر ردعمل انتہائی حوصلہ افزا رہا۔انتخابات بڑے پیمانے پر پرامن اور ہموار رہے۔جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور پہلی بار رائے دہندگان نے نئے اور بہتر کل کیلئے ووٹ دیا۔ UT کے پولنگ اسٹیشنوں میں پْرجوش ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں اور لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے آئے ، روایتی طور پر کم فیصد علاقوں میں بھی ووٹروں کے ٹر آؤٹ فیصد نے پہلے ہونے والے پارلیمانی اور پنچایت انتخابات کے مقابلے میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا ، جو خود ہی ظاہر کرتاہے کہ جمہوری عمل میں جموں و کشمیر کے عوام کا اعتماد مزید گہرا ہوگیا ہے۔انہوں نے آخری مرحلے کی ووٹنگ کے اختتام پراپنے ایک پیغامیں کہا’’میں ڈی ڈی سی انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے وابستگی اور پرعزم کوششوں کے لئے تمام آن ڈیوٹی افسران / عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سب سے بڑھ کر ، میں جموں و کشمیر کے عوام کو اس طرح کے جوش و ولولہ کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے اور انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘اُنہوں نے اِسے ایک بڑی کامیابی قرار دیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے اختتام کے ساتھ ، جموں و کشمیر کے عوام تاریخ میں پہلی بار ، بااختیار نچلی جمہوریت کو دیکھیں گے جو دیہی علاقوں کی منصوبہ بندی اور ترقی میں براہ راست فنڈز اور تعمیروترقی کے فیصلے کریں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ، ’’میں جموں و کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم خلوص دل سے سب کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور جموں و کشمیر بغیر کسی امتیاز کے امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے‘‘۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا