’پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے تمام رہنما متفق اور متحد ہیں‘

0
0

بی جے پی سے مقابلے کی حکمت عملی پر ’چِنتن شیور‘ میں غور و خوض کریں گے: سونیا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام بڑے رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں اور اس بابت حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ’چِنتن شیور‘ منعقد کی جائے گی۔کانگریس کے ذرائع کے مطابق محترمہ گاندھی نے ہفتے کے روز یہاں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے سینیئر رہنمائوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایک بڑا خاندان ہے اور یہاں جمہوری ڈھنگ سے ہر کسی کو بولنے کی آزادی ہے ۔لہٰذا کئی بڑے مسائل پر نظریاتی اختلافات فطری ہیں لیکن پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے تمام رہنما متفق اور متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سامنے سب سے بڑا چیلنج بی جے پی کا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے پارٹی کا ایک ’چنتن شیور‘ منعقد کیے جانے کی ضرورت ہے جس سے اس مسئلے پر تفصیل سے بحث کی جائے گی۔یہ پوچھنے پر کی ’چنتن شیور‘ کب منعقد ہوگا‘ ذرائع نے بتایا کہ اس بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔سونیا گاندھی کے ساتھ ان لیڈروں کی ملاقات کرانے کا خاکہ تیار کرنے میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا اہم کردار ہے۔ کمل ناتھ نے کچھ دنوں پہلے بھی سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔سونیا گاندھی کے ساتھ کانگریس لیڈروں کی میٹنگ شروع، ناراض چل رہے لیڈر بھی شامل ہوئے ہیں۔ہفتہ کو پارٹی کے سینئر لیڈروں کی اہم میٹنگ میں کئی ایسے لیڈر شامل ہوئے جنہوں نے سرگرم قیادت اور جامع تنظیمی تبدیلی کے مطالبے کو لے کر خط لکھا تھا۔ پارٹی کے سینئر لیڈروں اے کے انٹونی، امبیکا سونی، اشوک گہلوت، پی چدمبرم، کمل ناتھ اور ہریش راوت کی موجودگی میں خط لکھنے والے لیڈروں کی سونیا گاندھی سے ملاقات ہو رہی ہے۔سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر ہوئی میٹنگ میں غلام نبی آزاد، آنند شرما، منیش تیواری، ششی تھرور اور کئی دیگر لیڈر شامل ہیں۔ یہ لیڈران خط لکھنے والے 23 لیڈروں میں شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ سونیا گاندھی کے ساتھ ان لیڈروں کی ملاقات کرانے کا خاکہ تیار کرنے میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ ا اہم کردار ہے۔ کمل ناتھ نے کچھ دنوں پہلے بھی سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان لیڈروں کی سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد مصالحت کی گنجائش بڑھ سکتی ہے۔ اس میٹنگ سے ایک دن پہلے جمعہ کو پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ کانگریس کے 99.99 فیصدی لیڈروں اور کارکنان کا جذبہ ہے کہ راہل گاندھی ایک بار پھر سے پارٹی کی قیادت کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سونیا گاندھی کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈروں کی میٹنگ کے دوران تنظیمی سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ اسی سال اگست کے مہینے میں غلام نبی آزاد، آنند شرما اور کپل سبل سمیت کانگریس کے 23 لیڈروں نے سونیا گاندھی کو خط لکھ کر پارٹی کے لئے سرگرم صدر ہونے اور بڑے پیمانے پر تنظیمی تبدیلی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسے کانگریس کے کئی لیڈروں نے پارٹی قیادت اور خاص طور پر گاندھی فیملی کو چیلنج دیئے جانے کے طور پر لیا۔ کئی لیڈرں نے غلام نبی آزاد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا