سرپنچ بھگتران اور سابق بھاجپا ایم ایل اے آر ایس پٹھانیہ کو گرفتار کیاجائے

0
0

این پی پی نے بھاجپا کو بنایا تنقید کا نشانہ ، منجو سنگھ پر حملے کی مذمت کی
لازوال ڈیسک

رام نگر؍؍جموں وکشمیر این پی پی نے بھاجپا کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جاری ایک بیان میں کہاکہ سرپنچ بھگتران اور سابق بھاجپا ایم ایل اے آر ایس پٹھانیہ کو گرفتار کیاجائے۔ اس موقع پر یہاں پارٹی چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے منجو سنگھ پر حملے کی مذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا کے غنڈوں نے منجو سنگھ پر حملہ کیا اور این پی پی کارکنا ن کو ہراساں کیا گیا ۔موصوف نے کہا کہ بھاجپا کے غنڈوں کو آزاد چھوڑا گیا تھا حالانکہ ان کے خلاف کئی شکایات کی گئیںجبکہ پنتھرس کارکنا ن کو حراست میں لیا گیا۔سنگھ نے کہاکہ سرپنچ بھگتران جسے بھاجپا لیڈان نے پڑھایا ہوا تھا نے انہیں ، ان کی اہلیہ اور ان کے بیٹے کو پولنگ بوتھ میں داخل ہونے سے روکا اور جب وہ اپنی حرکت میں ناکام ہوا تب اسنے منجو سنگھ کو گالیاں دینا شروع کیںاور ناشائستہ زبان کا استعمال کیا جسکی ویڈیو بھی بنی ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھاجپا کے ان لیڈران پر کاروائی عمل میں لائی جائے جنہوںنے پنتھرس لیڈر کے خلاف ناشائستہ زبان کا استعمال کیا ہے ۔وہیں منجو سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ ان کے خلاف کافی ناشائستہ زبان کا استعمال کیا گیا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ اس سے قبل شراب پئے ایک شخص نے بھی ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جسے بھاجپا سابق ایم ایل اے آر ایس پٹھانیہ نے بھیجا ہو اتھا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا