جے اینڈ کے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ، جموں کشمیر شرنارتھی ایکشن کمیٹی کے وفود لفٹینٹ گورنر سے ملے

0
0

لازاوال ڈیسک

جموں؍؍لفٹینٹ گورنر منوج سنہا آج احمدیہ مسلم جماعت ، جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں اور جموں کشمیر شرنارتھی ایکشن کمیٹی کے وفود سے آج یہاں راج بھون میں ملے ۔ احمدیہ مسلم جماعت جموں جماعت کے صدر گوہر حفیظ فانی کی قیادت میں لفٹینٹ گورنر کو طبقے کی جانب سے امن اور خیراتی کاموں کیلئے جاری سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ وفد نے انہیں یقین دلایا کہ جموں کشمیر کی فلاح و بہبود میں وہ انہیں اپنا بھر پور تعاون دیں گے ۔ صدر جموں کشمیر شرنارتھی ایکشن کمیٹی گورو دیو سنگھ نے یو ٹی اور مرکزی حکومتوں کو 1947 کے بے گھر ہوئے افراد کے ہر کنبے کو 5.5 لاکھ روپے فراہم کرنے کیلئے شکریہ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے پی او جے کے کے بے گھر ہوئے افراد کو یکساں حقوق دینے کیلئے بھی شکریہ ادا کیا ۔ جے کے ایس اے سی کے ارکان نے 1947 کے بے گھر ہوئے افراد کے مسائل اور مانگیں پیش کیں جن میں فوت شدہ لوگوں کا اندراج ، چھوڑی گئی املاک کیلئے معاوضہ ، اُن کے بچوں کیلئے روز گار پیکج وغیرہ شامل ہے ۔ سینئر وکیل اور چئیر مین برزیڈیم وید راج وزیر نے جے کے ایچ سی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مانگوں کی یاداشت پیش کی ۔ وفد کے ارکان نے لفٹینٹ گورنر کو بار ایسوسی ایشن جموں کو درپیش مسائل بشمول جموں صوبے کے وکیل برادری کو کووڈ 19 سے متاثرین کیلئے مالی امداد ، دستاویزات کے اندراج کے پہلے نظام کی بحالی ، خواندگی عدالتوں کا قیام ، ریاستی صارفین تنازعات کیلئے ازالہ کمیشن اور ضلع صارفین تنازعات ازالہ کمیشن جموں کورٹ کمپلیکس کے اندر قائم کرنا شامل ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے وفود کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر حکومت معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف عوام دوست اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کی جائیز مانگیں اور مسائل کا بغور جائیزہ لے کر اُن کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے 1947 کے بے گھر ہوئے افراد کے مسائل مرکزی حکومت کے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھانے کا یقین دلایا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا