جوہر قدوسی کی والدہ کا انتقال

0
0

عالمی تحریک اردو کی طرف سے اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک

جموں؍؍عالمی تحریک اردو کے تمام اراکین نے الحیات کے مدیر اعلی اور معروف ادیب، ڈاکٹر جوہر قدوسی ، پرنسپل کی والدہ بیگم جلال الدین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ عالمی تحریک اردو کے سرپرست اعلی فاروق مضطر ، سرپرست احمد نظامی، صدر ذاکر ملک بھلیسی ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر امتیاز احمد زرگر، آفتاب منہاس نائب صدر، محمد عمر فرحت جنرل سیکریٹری، پرویز حنفی صلاح کارِ اعلی، سردار علی ترجمان ِ اعلی، پنڈت مادھو نور ربط کارِ اعلی، تہمینہ ربط کار، ڈاکٹر محمد ذاکر شاہین سیکریٹری، ڈاکٹر مشتاق احمد وانی صلاح کار، جان محمد پبلسٹی سیکریٹری ، چندر کانت غافل جوائنٹ سیکریٹری، خورشید بسمل چیئرمین مشاورتی کمیٹی، اختر قاضی، ممبر مشاورتی کمیٹی ، رحمت اللہ رونیال چیئرمین صحافت ڈیسک ڈیسک اور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ملک چیئرمین سوشل میڈیا ڈیسک نے ڈاکٹر جوہر قدوسی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ عالمی تحریک اردو دکھ کی اس گھڑی میں ڈاکٹر قدوسی کے ساتھ ہے۔ تمام اراکین نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی ہے اور اللہ سے دعا کی کہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا