دیلی ویجروں کے مطالبا ب پورے کرے ایل جی انتظامیہ:شوکت علی چوہدری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کشمیر صاف ستھرا موئومنٹ کے صدر شوکت علی چودھری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ سے ڈیلی ویجر جموں و کشمیر کے خیمہ زن ہیں ان کی کوئی پرسان حال نہ ہے جو کہ Covid کے چلتے ہوئے ان کے بچے بھوکے پیاسے ہیں لہٰذا سرکار کو چاہیے کہ جلد از جلد ان دیہاڑی داروں کا بقایا جات واگزار کرانے کا حکم صادر فرمایا جائے جیسے سابقہ گورنروں نے کیا تھا جگ موہن ،KV کرشنا رائونےSRO 64 لا کر ہزاروں بے روزگاروں کو فائدہ دیا اور گورنروں کا نام جموں و کشمیر کی نسلیں یاد کر رہی ہیں۔شوکت چودھری نے اپنے الفاظوں میں لیفٹننٹ گورنر منوج سینا سے مودبانہ گزارش کی انہوں نے کہا کہ آپ بھی ایسے ہی اپنا نام تاریخ میں درج کروائیں۔