وادی میں ڈی ڈی سی انتخابات کا آخری مرحلہ پر امن طوراختتام پزیر

0
0

جنوبی کشمیر کے4اضلاع میں دوسرے دن بھی انٹرنیٹ سروس بند
انتخابات مکمل ہونے پر لوگوںمیں خوشی،انٹرنیٹ سروس میں’ ہائیڈ اینڈ سیک‘ کا کھیل ختم ہونے کی امید
کے این ایس
سرینگر؍؍جموںو کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیو لوپمنٹ کونسل( ڈی ڈی سی) انتخابات کے آٹھواںاور آخری مرحلے پر امن طور اختام پزیر ہوا ہے جس پر جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے انٹرنیٹ سروس کی چھپا چھی(ہائیڈ اینڈ سیک)کا کھیل خت کرنے کے امید کا اظہار کیا ہے ۔ادھر جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میں دوسرے روزبھی انٹرنیٹ سروس معطل رہی ہے ۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جمو ںو کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے آخری اور آٹھواں مرحلہ سنیچر کے روز پر امن طور اختام پزیر ہوا ہے اس دوران انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے 4اضلاع میں جمعہ کے صبح سے انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا ہے جو سنیچر کے روز بھی جارہا ہے ۔انٹرنیٹ سروس کو بار بار بند کرنے کی وجہ سے یہاں کے طلباء کار باری افراد،صحافیوں ،کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس دوران انتخابات کا عمل مکمل ہونے پر لوگوں نے خاص کر نوجوان طلباء و طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس امیڈ کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں اب بلا خلل انٹرنیٹ سروس فراہم کی جاے گی ۔کشمیر نیوز سروس نامہ نگار کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک کوچنگ سنٹر کے باہر موجود طلباء کی ایک بڑی تعداد نے جب میڈیا نمائندوں کو دکھا تو وہ پوچھنے لگے اب انتخابات کا کوئی اور مرحلہ بھی باقی جب انہیں نفی میں جواب ملا،تو مزکورہ طلباء نے سخت خوشی کا اظہار کیا ہے ۔اس دوران جب نمائندے نے انہیں خوشی کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا’’اب انٹرنیٹ سروس بلا خلل فراہم ہوگی اور یہ ہائیڈ اینڈسیک کا کھیل ختم ہوگی ‘‘ ۔مقامی لوگوں نے انٹرنیٹ سروس پر بار بار روک لگانے پر نوجوانوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سنیچر کو جموں کشمیر کے باقی علاقوں کے علاوہ جنوبی کشمیر کیدرجنوں بلاکوں میں آخری مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے گئے ہیں ۔آٹھویں مرحلے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر میں ان انتخابات کا عمل مکمل ہوا۔مزکورہ انتخابات کو کل آٹھ مراحل میں تقسیم کیا گیا تھا جن میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف سیاسی پارٹیوں اور آزاد امیدوار وں نے حصہ لیا تھا اور انتظامیہ ان انتخابات کو پر امن طور منعقد کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جہاں جنوبی کشمیر میں ایک امیدوار کو چھوڈ کر کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔جنوبی کشمیر میں آٹھ مراحل کے دوران انٹرنیٹ سروس پر 15بار معطل کیا گیا ہے تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات اٹھانا وقت کی ضرورت تھی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا