کرکٹ اسکینڈل:ڈاکٹرفاروق عبداللہ کی12کروڑ رپے کے اثاثے ضبط

0
0

فاروق عبداللہ نے تمام الزامات کی تردید کی اور تحقیقات کو سیاسی انتقام گیری قرار دیا ہے

نئی دہلی؍؍جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ کے 11.86کروڑ کی اثاثوں کو منسلک کیا ہے ، ایجنسی کے ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا۔مالی جرائم کی تحقیقات کرنے والا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جموں و کشمیر کے کرکٹ باڈی سے منسلک منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ سی بی آئی نے 2018 میں نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ مسٹر عبداللہ اور تین دیگر افراد کے خلاف 2002- 11 کے درمیان43.69کروڑ کے مبینہ طور پر غلط استعمال کے الزام میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت عارضی منسلکہ آرڈر جاری کیا ہے اور منسلک جائیداد جموں اور سری نگر میں واقع ہے۔اثاثوں میں دو رہائشی اور ایک تجارتی املاک اور تین پلاٹ اراضی شامل ہیں۔ایجنسی کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان منسلک املاک کی کتب قیمت 11.86کروڑ ہے ، لیکن ان کی مارکیٹ ویلیو تقریبا 60سے70کروڑ روے ہے۔نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے کہا ، "انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کی گئی کارروائی کو’عوامی اتحاد‘ کے قیام کے بعد واضح سیاسی انتقام قرار دیاہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا