کشمیر:جنگلی جانوروں کا نمودار ہونا معمول بن گیا ہے ، لوگ پریشان

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍وادی کشمیر میں خونخوار جنگلی جانوروں کا دن دھاڑے بستیوں میں نمودار ہونا اب ایک معمول بن گیا ہے جس سے لوگوں میں تشویش و تحفظات دامن گیر ہوئے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما ہی نہیں بلکہ گرما میں بھی جنگلی جانور بستیوں میں گھس جاتے ہیں جس سے بچوں کو خاص طور پر خطرات بڑھ گئے ہیں۔شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے واسیہ علاقے میں جمعرات کو دن دھاڑے ایک تیندوا نمودار ہوا جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ تیندوا علاقے میں کئی روز سے گھوم رہا ہے اور اس نے مویشیوں پر بھی حملہ کیا۔ادھر محکمہ وائلڈ لائف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس تیندوے کو پکڑ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی طرف سے تیندوے کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر محکمے کی ایک ٹیم نے کارروائی کرکے اس کو پکڑ لیا۔انہوں نے بتایا کہ سال رواں کے دوران ضلع کپوارہ میں یہ چھٹا موقع تھا جب ایک جنگلی جانور کو پکڑ لیا گیا۔بتادیں وسطی ضلع بڈگام کے پائمس گاؤں میں چند روز قبل ایک تیندوا نمودار ہوکر ایک مکان میں گھس گیا تھا تاہم مقامی لوگوں نے مکینوں کو بہ صحیح سلامت نکال لیا تھا۔دریں اثنا لوگوں کا کہنا ہے کہ بستیوں میں جنگلی جانوروں کا نمودرا ہونا اب ایک معمول بن گیا ہے ۔ضلع بڈگام کے غلام حسن نامی ایک شخص نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ پہلے جنگلی جانور بالائی علاقوں میں ہی نمودار ہوتے تھے لیکن اب یہ میدانی علاقوں میں دن دھاڑے نمودار ہوکر گھومتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں کا بستیوں کا رخ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے جنگل ختم کر دئے گئے ہیں۔ایک اور شہری نے کہا کہ جنگلی جانوروں کا بستیوں میں دن دھاڑے نمودار ہونا ایک تشویش ناک امر ہے جو خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا