پلوامہ کے اونتی پورہ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ، کسی جانی نقصان اطلاع نہیں

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں جمعرات کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے سینٹر ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کردیا تاہم فی الوقت کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ کے کدل بل علاقے میں جمعرات کو جنگجوؤں نے سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر پہلے گرینیڈ داغا اور اس کے بعد فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز نے حملے کے فوراً بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا