ساتویں مرحلے کے پنچ سرپنچ ضمنی اِنتخابات میں 68.43 فیصد ، 58.64 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ ایس ای سی شرما

0
0

سرپنچ ضمنی اِنتخابات میں سب سے زیادہ اودھمپور میں 81.38فیصد اور بانڈی پورہ میں 68.82 فیصدووٹنگ ریکارڈ
پنچ ضمنی اِنتخابات میں سب سے زیادہ راجوری میں 84.85فیصداوربانڈی پورہ میں 75.66فیصدووٹنگ درج
لازوال ڈیسک

جموں؍؍آج سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ 68.43 فیصد اور 58.64 فیصد ووٹنگ بالترتیب خالی پنچ اور سرپنچ نشستوں کے ضمنی انتخاب کے ساتویں مرحلے میں ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ای سی نے کہا کہ ساتویں مرحلے میں پنچ خالی نشستوں کے لئے ضمنی اِنتخاب 438 خالی نشستوں پر ہوا تھا۔ کل 76,866 ووٹران جن میں39,727 مرد اور 37,139 خواتین شامل ہیں، میں سے 52,599 نے ووٹران نے اپنی حق رائے دہی کااستعمال کیااور کل یعنی ساتویں مرحلے میں1000 اُمیدوار میدان میں تھے۔ایس ای سی نے مجموعی فیصد بتاتے ہوئے کہا کہ پنچ ضمنی اِنتخابات کے ساتویں مرحلے کے دوران جموں صوبہ میں 72.95 فیصد اور کشمیر ڈویڑن میں 68.22 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کیا ہے۔اِسی طرح اُنہوں نے کہا کہ خالی نشستوں کے لئے 69 سرپنچ حلقہ ہائے اِنتخاب پر 58.64 فیصد ووٹ ڈالے گئے جن میں کل 1,12,856 ووٹران جن میں 59,114 مرد اور 53,742 خواتین شامل ہیں، میں سے66,175 ووٹران نے اپنے نمائندوں کا اِنتخاب کرنے کے لئے ووٹ ڈالے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ صوبہ جموں میں سرپنچ ضمنی اِنتخابات میں 74.92 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ سرپنچ ضمنی انتخابات میں صوبہ کشمیرمیں 52.72 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔ایس ای سی نے بتایا کہ سرپنچ ضمنی انتخابات میں صوبہ جموں میں ادھمپور ضلع میں سب سے زیادہ 81.38 فیصد، ریاسی میں 80.16 فیصد اور راجوری میں 77.68 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔اِسی طرح صوبہ کشمیر میں سب سے زیادہ بانڈی پورہ میں 68.82 فیصد ، بڈگام 54.54 فیصد اور بارہمولہ 53.02 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ایس ای سی نے دونوںصوبوںمیں سب سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ پنچ ضمنی اِنتخابات میں بانڈی پورہ میں صوبہ کشمیرمیں سب سے زیادہ 75.66 فیصد ،گاندربل میں 75.06 فیصد اور کپواڑہ میں 71.22 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ راجوری میں سب سے زیادہ 84.85فیصد ، ریاسی میں 83.98فیصداور ڈوڈہ میں78.38 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔انہوں نے کہا کہ اِنتخابی عمل مجموعی طور سارے پولنگ سٹیشنوں پُر امن رہی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا