لانچنگ مراکز میں تقریباً300جنگجو جموں وکشمیر میں داخل ہونے کیلئے تیار:دفاعی ذرائع
جے کے این ایس
سرینگر؍؍دفاعی ذرائع نے اندیشہ ظاہرکیاہے کہ برف باری کے دوران دراندازی کے واقعات میں تیزی آسکتی ہے کیونکہ سرحدپار ایل ائوسی کے نزدیک قائم لانچنگ مراکز میں تقریباً300جنگجو اسپار داخل ہونے کے فراق میں ہیں ۔دفاعی ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے لکھاگیا ہے کہ پاکستانی فوج جموں وکشمیرمیں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے جنگجوئوں کو دراندازی کاموقعہ فراہم کرن کیلئے کوشاں ہے ۔تاہم دفاعی ذرائع نے بتایاکہ اس سال فوج اوربی ایس ایف کو پاکستان کے ان منصوبوں کو دیکھتے ہوئے ایل ائوسی پر پوری طرح سے تعینات کیاگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر میں ٹھنڈ بڑھ چکی ہے،اور اس بیچ شمیر میں لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں میں برفباری ہوئی ہے۔ اس سے فوج کیلئے ہر سال کی طرح امسال بھی جنگجوئوں کی دراندازی کو لے کر چیلنج بڑھ گیا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی فوج کی جانب سے ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزیوں اوربلاجواز فائرنگ وشلنگ کاایک بنیادی مقصدیہی ہوتاہے کہ سرحدپار موجودجنگجوئوںکوجموں وکشمیر میں داخل ہونے کیلئے دراندازی کاموقعہ فراہم کیاجائے ۔تاہم دفاعی ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی فوج کی اس روایتی پالیسی اورمنصوبوں کوناکام بنانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر فوج نے ملٹی لیئر سیکورٹی سیٹ اپ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سردیوں کے دنوں اورخاص کر برف باری کے ایام میں جموں وکشمیر کے پونچھ اور راجوری کے سیکٹر میں دراندازی کی کوششوں اورسرحدپارسے گولہ باری کے واقعات کے پیش نظر سیکورٹی الرٹ رہتا ہے۔اورسرحدوں کے نزدیک ملٹی لیر سیکورٹی کیساتھ ساتھ یہاں تعینات فوج ونیم فوجی دستوں کومزیدمتحرک اورچوکنا کردیاجاتاہے ۔دفاعی ذرائع نے بتایاہے کہ سرحد پر پاکستان اورپاکستانی زیرانتظام کشمیر میں تقریبا 250 سے300جنگجوئوں کولانچنگ مراکز میں تیاررکھاگیاہے تاکہ موقعہ ملتے ہی انھیں جموں وکشمیر میں داخل کرنے کی کوشش کی جائے ۔فوجی ذرائع کے مطابق، پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مقصد سرحد پر جنگجوئوں کی دراندازی کرانا ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول اوربین الااقوامی سرحد پر ان جگہوں پر گولی باری کرتی ہے جہاں سے وہ جنگجوئوں کو ہندستان میں دراندازی کرانے کی کوشش کرتی ہے۔دفاعی ذرائع کاکہناہے کہ سردی کا موسم آتے ہی پاکستانی فوج کی طرف سے جنگجوئوں کو دراندازی کرانے کے لئے گولی باری کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔تاہم امسال برف باری کے دوران سرحدپار سے جنگجوئوں کی دراندازی کے واقعات میں ممکنہ تیزی کے پیش نظرلائن آف کنٹرول پرسیکورٹی بڑھادی گئی ہے اورنگرانی ودفاعی چوکیوں کے قریب نصب آلات کوبھی متحرک رکھاگیاہے تاکہ ایل ائوسی کے اُسپار کی سرگرمیوں اورایل ائوسی کے نزدیک نقل وحمل پررات دن کڑی نگاہ رکھی جاسکے ۔