سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے علاقہ سراج کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیا:پوجادیوی

0
0

بحیثیت آزاد امیدوار حلقہ عسرسے بی جے پی، کانگریس، نیشنل کانفرنس کوکڑی ٹکردینے کااِرادہ
ہردیومنھاس

ڈوڈہ؍؍علاقہ سراج سے پوجادیوی حلقہ عسرسے ڈی ڈی سی انتخابات میں اْتر آئی ہیں۔اسی بارے میں آزاد امیدوار پوجادیوی نے کہاکہ سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے علاقہ سراج کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاہے۔جس سے علاقہ سراج کو برسوں سے نظرانداز کیاگیاہے۔علاقہ سراج صرف آج تک ووٹ دینے کے لیے آگے رہاہے لیکن ترقی کسی بھی پارٹی کے ایم ایل اے ایم پی نے نہیں کی ہے۔عوام کی طرف سے اس بار علاقہ سراج کی طرف سے یہ فیصلہ لیاگیاہے کہ سراج سے بھی اس بار پڑھے لکھے امیدوارکو میدان میں لایاجائے۔جس سے کہ علاقہ سراج کی ترقی ہوسکے۔پوجا دیوی نے حلقہ عسرکی عوام سے سخت گْزارش کرتے ہوے کہاہے کہ اس بار پوجادیوی ٹیبل چنائو پرمہرلگائیں وربھاریاکثریت سے کامیاب کریں۔پوجادیوی کی طرف سے حلقہ عسر میں پچھلے کئی دنوں سے مہم کوکافی تیزکردیاگیاہے۔کئی نوجوان پوجادیوی کے ساتھ دن بدن جْڑ رہے ہیں۔اس بات سے اب یہ اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ بی جے پی، کانگریس، نیشنل کانفرنس اور آزاد امیدوار پوجادیوی کے بیچ ڈی ڈی سی انتخابات میں کانٹے کی ٹکرہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا