چیف سیکرٹری نے اودھمپور۔ سری نگر۔ بارہمولہ ریل لنک جاری پروجیکٹ پر جاری کام کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج اودھمپور۔سری نگر۔ بارہمولہ ریلوے لنک پروجیکٹ پر جاری کا م کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ پروجیکٹ وادی کشمیر کو باقی ماندہ ملک سے سال بھر ہمہ موسمی ریلوے لنک کے ذریعے ملائے گی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ پر شیڈول کے مطابق کام جاری ہے اور فی الوقت تعمیراتی ایجنسی نے ریت اور دیگر مواد کا بھرپور اِستعمال کیا ہے ۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ مائننگ محکمہ نے حال ہی میں جموںوکشمیر میں قانون کو لیز عمل پر دینے کے جس سے تعمیراتی مواد کی ترسیل میں آنے والے دنوںمیں کافی بہتری واقع ہوگی۔اِس کے علاوہ بلا رُکارٹ کی ترسیل کے لئے مائننگ کام اورڈپٹی کمشنروں کو کرایہ پر دی گئی کان کنی کی باقاعدہ نگرانی کرنے اور اِس ضمن میں درپیش کسی بھی رُکاوٹ کو مقررہ مدت کے اندر دور کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ پروجیکٹ کے لئے اراضی کی ضرورت سے متعلق بتایا گیا کہ 99فیصد اراضی حاصل کر کے کے تعمیراتی ایجنسی کے تحویل میں دی گئی ہے جن میں سول کام بلا رُکاوٹ جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنروں کو تمام اِلتوأ میں پڑے معاملات کو 15؍جنوری 2021 ء تک حل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔دوران میٹنگ دیگر معاملات جن میں شمالی ریلوے کی جانب سے ویستا ڈوم شروع کرنے ، بانہال اور اودھمپور شٹر سروس متعارف کرنے، کٹرا اور کٹھوعہ کے درمیان مقامی مسافر ریل گاڑیوں کو چلانا شامل ہیں۔چیف سیکرٹری نے شمالی ریلوے کی جانب سے کووِڈلاک ڈاون کے دوران جموںوکشمیر حکومت کے ساتھ تعاون کرکے شرمک خصوصی ریلوے گاڑیوں کے ذریعے کامگاروں کا بلا رُکاوٹ سفر یقینی بنانے کے لئے سراہا۔مال ، بجلی ، کان کنی ،ٹرانسپورٹ محکموں کے اِنتظامی سیکرٹریوں ، جنرل منیجر شمالی ریلوے اور آئی آر سی او این کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔