ملک عبدالطیف
گول؍؍ گول بازار سے تھوڑی دوری پر پر واقعہ ایک رہائشی مکان کو لگ بھگ ساڑھے پانچ بجے کے قریب آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مکمل طور پر خاکستر ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ عبدالرشید حجامنامی شخص جو پیشہ سے راشن ڈیلر بھی ہے اس دوران وہ گھر میں موجود نہیںتھا۔ اس دوران اگر چہ فائر سروس کی گاڑی بھی آئی لیکن آگ اتنی بھیانک تھی کہ وہ بھی کام نہ کر پائی اور پورا مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا اور آگ کی وجہ سے گھر میں موجود تمام سامان بھی راکھ کا ڈھیر بن کر رہ گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات وہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے ۔