ڈی ڈی سی انتخابات میں بھاجپا کی بڑی لہر:رویندر رینا

0
0

اودھمپور کے چننتا کے کئی علاقہ جات میں عوام سے کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر بھاجپا صدر رویندر رینا اور پارٹی کے دیگر مقامی لیڈران نے ڈی ڈی سی امیدوار چننتا کیلئے پنج گرائیں،بدھول، ڈلسر ،سورنی،دیہری میں عوام سے تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر رویندر رینا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان علاقہ جات کی عوام نے بھاجپا کی پالیسیوں پر اعتماد کیا ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ مودی حکومت کے دوران ملک نے دفاعی معاملات میں کافی ترقی کی ہے اور کسانوں کی فلاح کیلئے بھی اہم اقدامات اٹھائے گئے ۔رینانے مزید کہاکہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی کے خلاف بھی ملک نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس دوران انہوںنے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ بھاجپا اپنے نعرے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے تحت سماج کو ترقی کی جانب لے جائے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا