جموں کشمیر میں چھٹے مرحلے کے انتخابات میں 51.5 فیصد ووٹ ڈالے گئے :شرما
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے آج کہا کہ لوگوں نے ایک بار پھر سرگرمی سے انتخابات میں حصہ لے کر جمہوری نظام میں اپنے یقین کا اعادہ کیا ہے ۔ ایس ای سی آج چھٹے مرحلے کے ڈی ڈی سی انتخابات کے اختتام پر میڈیا سے خطاب کر رہے تھے جس میں 51.51 فیصد رائے دہند گان نے اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کیا ۔ نہوں نے کہا کہ صوبہ کشمیر اور جموں صوبے کے چند پہاڑی علاقون میں سخت سردی کے باوجود لوگوں نے انتخابات میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور پولنگ مجموعی طور پُر امن رہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ 31 ڈی ڈی سی حلقہ ہائے انتخاب میں سے 14 صوبہ کشمیر اور 17 صوبہ جموں کی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے 2071 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے جن میں 1208 کشمیر صوبے اور 863 جموں صوبے میں قائم کئے گئے تھے ۔ مشید تفصیلات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں صوبے میں رائے دہندگان کی اوسطاً 68.56 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ جموں کے پونچھ ضلع میں سب سے زیادہ ووٹ یعنی 76.78 فیصد جبکہ راجوری میں 74.03 فیصد اور ریاسی ضلع میں 74.02 فیصد ووٹران نے اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ سب سے کم ووٹ ضلع کٹھوعہ میں یعنی 60.95 فیصد درج کئے گئے ۔ اسی طرح کشمیر صوبے میں اوسطاً 31.55 فیصد ووٹ پڑے ۔ جس میں سے سب سے زیادہ58.45 فیصد ضلع گاندر بل میں ڈالے گئے جبکہ کپواڑہ میں 51.08 اور بانڈی پورہ میں 47.66 فیصد رائے دہند گان نے اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کیا ۔ ضلع وار تفصیلات پیش کرتے ہوئے ایس ای سی نے کہا کہ صوبہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں 30.99 فیصد ، بارہمولہ میں 34.56 فیصد ، اننت ناگ میں 24.06 ، کلگام میں 37.74 ، پلوامہ میں 8.16 اور شوپیاں میں 4.60 ووٹ ڈالے گئے اسی طرح جموں صوبے کے سانبہ ضلع میں 70.01 ، اودھمپور میں 71.34 ، رام بن میں71.34 ڈوڈہ میں 62.93 اور جموں ضلع میں 66.32 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 385606 رائے دہندگان نے چھٹے مرحلے میں جموں کشمیر یو ٹی میں ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لیا جن میں 207223 مرد اور 178383 خواتین ووٹران شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھٹے مرحلے کے انتخابات کے دوران سرپنچ اور پنچ حلقہ ہائیے انتخاب کیلئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی انتخابات اختتام پذیر ہوتے ہی نتایج کا اعلان کیا جائے گا ۔