کرواناکاقہرجاری،مزید7اموات

0
0

419نئے مثبت معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک109002مریض شفایا ب
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے419نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے211کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 208کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد115626تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران دو نوں صوبوں سے تعلق رکھنے والے 7کووِڈ مریض بھی فوت ہو گئے ہیں جس میں صوبہ جموں کے 4اور صوبہ کشمیر کے3شامل ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے115626معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے4831سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک109002اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1793تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1148کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور645کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید430افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے226اَفراداور کشمیر صوبے کے 204اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک3319656ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 12 دسمبر 2020 ئ؁ ء کی شام تک3204030نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک826972افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں23197اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔4831 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ27154اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب769997اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا