2020کے واقعات ملک کیلئے پریشان کن

0
0

سرحدی کشیدگی چین کے مفاد میں نہیں،قومی سلامتی کے چیلنج کا مقابلہ کریں گے:وزیرخارجہ
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیرخارجہ سبھرامنیم جئے شنکرنے سنیچر کے روزکہاکہ سال2020کے واقعات ملک کیلئے پریشان کن رہے تاہم انہوںنے اُمیدظاہرکی کہ2021بہتر سال ثابت ہوگا۔وزیرخارجہ ایس جئے شنکرنے مشرقی لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول پر چین کیساتھ مہینوں سے چلی آرہی سرحدی کشیدگی کے تناظر میں کہا’’میں پیش گوئی کے زون میں نہیں جاؤں گا’۔انہوں نے کہا کہ چاہے یہ طویل سفر ہوگا یا چین و بھارت سرحدی تعطل کی پیشرفت کی توقع کی جاسکتی ہے۔وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ اس سال کے واقعات بہت پریشان کن رہے ہیں۔انہوں نے چین کے ساتھ جاری سرحدی کشیدگی کے بارے میں کہا کہ اس صورتحال نے کچھ بہت ہی بنیادی خدشات اٹھائے ہیں۔وزیرخارجہ سبھرامنیم جئے شنکرنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ جو ہوا ہے وہ دراصل چین کے مفاد میں نہیں ہے کیوں کہ اس نے عوامی جذبات کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔انہوں نے چین اور بھارت کے سرحدی تعطل کے مجموعی تعلقات پر اثر انداز ہونے پر کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ حقیقی خطرہ خیر سگالی ہے، لہٰذا احتیاط سے تیار کیا جائے گا ۔وزیرخارجہ ایس جئے شنکرنے کہاکہ ہمارا امتحان لیا جارہا ہے۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ ہم موقع پر اُٹھیں گے اور قومی سلامتی کے چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا