سب ڈویژن مینڈھر کی بلاک بالاکوٹ میں ڈی ڈی سی انتخابات آج

0
0

انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں،پولنگ کیلئے سیکورٹی اہلکار اور پولنگ عملہ پولنگ مراکز پرپہنچ گیا
احسان انقلابی

مینڈھر//ضلع ترقیاتی کونسل اور ضمنی پنچائتی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت جموں و کشمیر کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع پونچھ کے سرحدی تحصیل بالاکوٹ میں آج یعنی تیرہ دسمبر 2020کو ووٹ ڈالیں جائے گے جسکے لئے انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔تحصیل بالاکوٹ میں پولنگ کیلئے سیکورٹی اہلکار اور پولنگ عملہ پولنگ مراکز پر سنیچر وار کے روز ہائیر سکینڈری اسکول مینڈھر سے روانہ کئے گئے اس دوران ہائیر سکینڈری اسکول بوائز مینڈھر سے تمام پولنگ پارٹیوں کو بیلٹ باکس انتخابی سٹیشنری اور دیگر سازو سامان کو سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات میں 52پولنگ کی جانب روانہ کیا گیا پولنگ صبح سات بجے سے بعد دوپہر دو بجے تک جاری رہے گی جبکہ اس حلقہ میں بائیس ہزارووٹران تیرہ امیدواروں کے حق میںاپنا ووٹ اپنے اپنے نمائندوں کے حق میں ڈالیں گے اس دوران انتظامیہ کی طرف سے کئی حساس پولنگ بوتھ بھی بنائیں گے ہیں کیوں کہ بالاکوٹ کا زیادہ تر حصہ پاکستانی افواج کی فائرنگ کی زد میں آتاہے اسلئے انتظامیہ چوکس ہے تاکہ کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا