تحصیل منڈی کے بالائی پہاڑیوں پر دوسری برف باری

0
0

کڑاکے کی سردی کئی علاقوں میں بجلی اور پانی کا نظام قدر متاثر محکمہ متحرک
ریاض ملک

منڈی؍؍ خطہ پیر پنچال کے ساتھ ساتھ تحصیل منڈی کے متعدد بالائی پہاڑیوں پر دوسری بار برف باری ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے متعدد بالائی علاقوں میں بجلی اور پانی کا نظام بھی متاثر ہواہے۔ اگر چہ بجلی کا عملہ علاقوں میں متحرک ہے۔ پھر بھی شدید بارش اور برف کی وجہ سے کئی جگہوں پر لائینیں فالڈ رہی۔جس سے عوام کو بھی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ لورن ساوجیاں اڑائی چھیلہ ڈاھانگری گلی پنڈی موربن تھان پیر شاہ پور وغیرہ بالائی علاقوں میں دو انچ سے دو فٹ فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی۔جبکہ لورن اور ساوجیاں میں سڑکوں سے برف ہٹاکر سڑک کو آمدورفت کے قابل بنایا گیاہے۔ انتظامیہ ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہے کہ کسی طرح عوام کو کئی مشکلات درپیش نہ ہو۔ اس حوالے سے تحصیل سپلائی آفیسر منڈی نے بتایاکہ برف باری سے نمٹنے کے لئے راشن بھی کافی مقدار موجود ہے۔ عوام کو کسی بھی قسم کی دقت نہیں ہونے دی جاے گی۔ تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے نائیب تحصلدار منڈی آزاد احمد نائیب تحصیلدار لورن محمد طیب خان اور نائیب تحصیلدار ساوجیاں نے عوام سے برف باری کے دوران اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر احتیات برتنے اور اکیلے چلنے سے پرہیز کرنے کی ھدایات جاری کی ہیں۔محکمہ بجلی عملہ متحرک ہے۔ جونیر انجینئرجاوید اقبال ملک نے کہاکہ اس وقت برف اور بارشوں کے باوجود بھی لائین میں ودوسرے بجلی ملازم علاقوں میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوے کام کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا