کہا اب کشمیری پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں قومی جھنڈا لہرانے کی بات کر رہے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھاجپا قومی جنرل سیکریٹری تارون چگھ نے بڈگام میں ایک انتخابی ریلی میں اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب جموں وکشمیر میں قومی ترنگا لہرانے کا وقت ہے۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر میں اب دفعہ370اور35اے کوئی معاملے نہیں ہیں بالکہ اب کشمیری پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں قومی جھنڈا لہرانے کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ یہاں گپکار گینگ کو نہیں چاہتے بالکہ امن و سکون چاہتے ہیں ۔چگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور آچکا ہے جہاں لوگ ترقی کے خواہاں ہیںاور بہت جلد جموں وکشمیر ترقی کی راہ میں آگے نظر آئے گی ۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کی انتخابات میں شرکت سے واضح ہو جاتا ہے کہ لوگوں نے بُلٹ پر بیلٹ کو ترجیح دی ۔