دہشت گردی کے نقصانات پر ہو ا تبادلہ خیال ،مقامی عوام نے کی سراہنا
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍خطہ کے نوجوانوں کی ترقی کیلئے فوج کی جانب سے کئی لیکچر اور کلاسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔اسی سلسلے میں یہاں ضلع پونچھ کی ہاڑی بڈھا پنچائت میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں دہشت گردی کے نقصانات کے متعلق نوجوانوں کو جانکاری فراہم کی گئی ۔وہیں فوج کے اعلیٰ عہدیداروں نے نوجوانوں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد سرگرمیوں میں نوجوانوں کو کئی طریقوں سے بھرتی کیا جاتا ہے جہاں ان کی زندگی اور مستقبل کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ اس موقع پر نوجوانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایسی حرکات سے دور رہنے کا عزم بھی کیا ۔وہیں فوج کی جانب سے اٹھائے جانے والے ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کی مقامی عوام نے سراہنا کی ۔