فوج کی جانب سے گھاٹ ڈوڈہ میں طبی کیمپ کا انعقاد

0
0

دو سو سے زائد لوگوں نے شرکت کر ادویات حاصل کیں
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ہندوستانی فوج کی جانب سے جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے گھاٹ میں ایک موبائل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں مقامی عوام کو مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔واضح رہے اس کیمپ کا خاص مقصد عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنا تھی کیوںکہ اس علاقے میں طبی سہولیات کا فقدان ہے ۔ اس موقع پرفوج کے میڈیکل آفیسر نے لوگوں کا طبی معائنہ کر کے ادویات فراہم کیںجبکہ اس کیمپ میں 182مرد،32خواتین اور پندرہ بچوں نے شرکت کی اور ادویات حاصل کیں۔وہیں فوج کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد کرنے پر مقامی عوام نے فوج کی سراہنا کی اور ایسے کیمپوں کی مستقبل میں امید جتائی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا