سری نگر میں گرینیڈ دھماکہ، کوئی نقصان نہیں

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍ سری نگر کے نور باغ علاقے میں جمعے کی صبح جنگجوؤں نے سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک بینکر پر گرینیڈ حملہ کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے جمعے کی صبح قریب ساڑھے چھ بجے سری نگر کے نور باغ میں سی آر پی ایف کے ایک بینکر کی طرف گرینیڈ پھینکا۔انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ نشانہ چوک کر سڑک پر پھٹ گیا جس کی وجہ سے وہاں موجود ایک کتا مر گیا۔ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا