آسام میں کشمیری نوجوان کی موت کیسے ہوئی

0
0

پی ڈی پی کا تحقیقات کرانے کا مطالبہ
یواین آئی

سری نگر؍پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اس کشمیری نوجوان کی موت میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے جس کی آسام میں لاپتہ ہونے کے بعد پر اسرار طور پر موت واقع ہوئی ہے ۔پی ڈی پی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس نوجوان کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے فوری طور تحقیقات کرائی جانی چاہئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے دھرباغ علاقے سے تعلق رکھنے والا محمد آصف ڈار اپنی ٹرک کے ساتھ آسام گیا تھا جہاں وہ لاپتہ ہوگیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بسیار تلاش کے باوجود بھی اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ڈار کو جمعہ کے روز آسام میں مردہ پایا گیا لیکن اس کے موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں یوسکی ہے ۔دریں اثنا متوفی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاش بر آمد کی ہے لیکن موت کی وجوہات سے وہ بھی بے خبر ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا