محکمہ تعلیم نے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا

0
0

بارہویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے21دسمبر سے28فروری2021تک بند رہیں گے
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍محکمہ تعلیم نے جمعہ کو وادی کشمیر اور جموں خطے کے سرمائی زون میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ۔سرکاری حکمنا مے کے مطابق بارہویں جماعت تک کے تمام سرکاری وغیرسرکاری تعلیمی ادارے21دسمبر سے28فروری2021تک بند رہیں گے۔جموں کشمیر سرکار نے جمعہ کو کشمیر اور جموں کے سرمائی زون میں قائم تعلیمی اداروں کیلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا۔اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری سکول ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ، بی کے سنگھ کی طرف سے آرڈر جاری کیا گیا۔آرڈر کے مطابق بارہویں جماعت تک کے سبھی سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 21دسمبرسے28فروری2021 تک سرمائی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گے۔تاہم آرڈر میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ11ویں اور 12ویں جماعتوں کیلئے ٹیوشن کلاسز کا اہتمام کیا جائے گا جن کیلئے کورونا سے بچنے کا ہر اقدام کیا جائے گا اور حکومتی احکامات کی پاسداری کی جائے گی۔اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے جاری کووڈ۔19کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار( ایس او پیز ) پر سختی سے عمل کرتے ہوئے منعقد کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا