ڈوڈہ میں ایکو وین کو پیش آئے ایک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

0
0

محمد اسحٰق عارف

اخیار پور؍؍ ڈوڈہ میں ایکو وین کو پیش آئے ایک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ سے شائی جا رہی ایک ایکو وین زیرِ نمبر JK06-7818 رات کے ڈھائی بجے شائی موڑ پر حادثے کا شکار ہو کر 800 فٹ گہری کھائی میں جا گری اور اس کا ڈرائیور ہوشیار سنگھ ولد پنچم سنگھ ساکنہ شائی ڈوڈہ موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا. دس راشٹریہ رائفل کی ایک پارٹی فوری طور موقع پر پہنچی اور ہلاک شدہ ڈرائیور کی نعش کو بازیاب کر کے لواحقین کے سپرد کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا