ڈپٹی کمشنر راجوری کے دفترکی عقب میں گرینیڈ!

0
0

علاقے میں سنسی،ریڈ الرٹ ،خطہ پیر پنچال میں حفاظتی انتظام ات انتہائی سخت
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ڈپٹی کمشنر راجوری کے دفتر میں موجود ملازمین اور دفتر کارُخ کرنے والے لوگوں میں افراء تفری خوف ودہشت پھیل گیا جب ڈپٹی کمشنرکے دفتر کے عقب میں پالیتھین بیگ میں گرینیڈ پایاگیا پولیس و فورسز کے اعلیٰ حکام جائے موقع پرپہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکارڈ کوطلب کیاجنہوں نے کافی انتھک کوشش کے بعد ناکارہ بناکر حادثے کورونماء ہونے سے ٹال دیا ڈی ڈی سی بی ڈی سی الیکشن کے موقعے پرڈپٹی کمشنرکے عقب میں گرنینڈ کی موجودگی سے سیکورٹی ایجنسیوں میں بھی فکروتشویش کی لہر دوڑ گی ۔ دفتر کی عمارت کے عقب میں گرنینڈ کی موجودگی کے بعد خطہ پیرپنچال میں ریڈ الرٹ کردیاگیا پولیس و فورسزکی بڑی تعداد کومختلف علاقوں اہم سرکاری عمارتوں پولیس اسٹیشنوں فورسز کیمپوں کے ارد گرد تعینات کرکے حفاظتی اقدامات انتہائی سخت کر دئیے گئے ۔ اے پی آ ئی کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے دفتر راجوری کے دفتر میں اس وقت افراء تفری خوف ودہشت پھیل گیا جب ملازمین افراء تفری کی عالم میں دفتر سے باہرآ ئے اور محفوظ جگہوں کی طرف منتقل ہوئے جب ڈپٹی کمشنرکے عقب میں ایک پالیتھین بیگ میں گرنینڈ پایاگیاپولیس و فورسز کے اعلیٰ حکام جا ئے موقع پرپہنچ گئے اور بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیاگیا جس نے زندہ گرینیڈ کوناکارہ بناکر حادثے کورونماء ہونے سے ٹال دیا۔ڈپٹی کمشنرکے دفتر میں سخت سیکورٹی کے باوجود گرینیڈ کی موجودگی سے سیکورٹی ایجنسیاں بھی ششدر رہ گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔ڈی ڈی سی بی ڈی سی الیکشن کے موقعے پر ڈپٹی کمشنرکے دفتر کے عقب میں گرنینڈ کی موجودگی سے لوگوں میں بھی فکروتشویش کی لہردوڑگئی ہے ۔ادھرسراغ رساں ایجنسیوں نے معاملے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ۔ ڈپٹی کمشنر راجوری کے دفترکے عمارت کے عقب میں زندہ گرینیڈ کی موجودگی کے بعد راجوری اور اس کے آ س پاس کے علاقوں میں حفاطتی اقدامات انتہائی سخت کر دیئے گئے پولیس وفورسز کومتحرک کردیاگیا پولیس اسٹیشنوں فورسز کیمپوں اہم سرکاری عمارتوں کے ارد گرد حفاظتی اہلکار تعینات کر دیئے گئے عسکریت پسندوں کے ممکنہ حملوں کوٹالنے کیلئے خفیہ اداروں کوبھی متحرک کردیاگیا ۔ایس ایس پی راجوری نے اس بات کی تصدیق کی کہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے عقب میںگرنینڈ کی موجودگی کے بعد پورے شہر میں حفاطت کے اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا