سری نگر، 2 دسمبر (یو این آئی) شمالی کشمیر کے اپیل ٹاؤن سوپور میں بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک تانگہ ریلی کا اہتمام کیا جس میں کئی تانگوں نے شرکت کی۔
تانگوں کو بی جے پی کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا اور اس ریلی میں پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اور کشمیر امور کے انچارج وبودھ گپتا نے بھی شرکت کی۔
مسٹر گپتا نے ریلی کے آغاز سے قبل نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سوپور میں بی بے پی کی تانگہ ریلی کا اہتمام اپنے آپ میں ایک پیغام ہے۔