کابینہ سیکرٹری نے کووِڈ۔19 ویکسین فراہمی کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا

0
0

ویکسین معین مدت کے اندر بلارُکاوٹ یو آئی پی تقسیم کاری نیٹ ورک کے ذریعے فراہم کیا جائے گا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍کابینہ سیکرٹری راجیو گوبا نے آج اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کے دوران تمام ریاستوں اور یونین ٹریٹریٹوں کو کووِڈ ویکسین حاصل کرنے کے لئے ترجیحی اَفراد سے متعلق اعداد و شمار تیار کرنے کی ہدایت دی۔چیف سیکرٹر بی وی آر سبرامنیم،ڈائریکٹر جنرل پولیس دِلباغ سنگھ، تمام ریاستوں اور یوٹیوںکے چیف سیکرٹریوں سمیت نے میٹنگ میں شرکت کی۔فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم محکمہ ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ اور قومی صحت مشن کے ایم ڈی اس موقعہ پر موجود تھے۔کووڈ ۔19 کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ سیکرٹری نے کہا کہ فی الوقت تین کمپنیاں بھارت میں کووِڈ مخالف ویکسین تیار کر رہی ہے جو کہ فی الوقت آزمائش کے تیسرے میں مرحلے میں ہے اور عنقریب اِستعمال کے لئے دستیاب رکھے جائیں گے۔اُنہوں نے ریاستوں اور یوٹیوں کو ترجیحی اَفراد کے گروپ کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کے لئے کہا اور ڈیٹا بیس کی تیاری میں ترجیحی اَفراد کے گروپوں سے متعلق ڈیٹابیس تیار کرنے کے لئے کہا اور اِس ضمن میں سرکاری و نجی طبی اداروں کے طبی عملہ ، فرنٹ لائن ورکر بشمول فوجی جوان ، ہوم گارڈس ، پولیس ، رضاکار ،میونسپل ورکروغیرہ کے علاوہ پچاس سال سے زیادہ عمر کے اَفراد کے گروپ اور دیگر اَمراض میں مبتلا اَفراد کو بھی ترجیحی گروپ میں شامل کرنے کی اُنہوں نے ہدایت دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ بھارت میں یونیورسل ایمونائزیشن یو آئی پی کے تحت 12اَمراض کے لئے ٹیکے لگائے جاتے ہیں جوکہ دنیا کا سب سے بڑا ٹیکہ کاری پروگرام ہے ۔بھارت میں ٹیکوں کی سٹوریج اور تقسیم کاری کے لئے 28,947 چین پوائنٹ کا ایک مضبوط نیٹ ورک ہے اور کووِڈ ۔19ٹیکے کی تقسیم کاری بھی بلارُکاوٹ اور معین مدت کے اندر عمل میں لائی جائے گی۔موجودہ طبی ڈھانچے پر کووِڈ ٹیکہ سے متعلق دبائو کم کرنے کے لئے ریاستوں اور یوٹیوں کو ریاستی ، ضلعی بلاک سطح کی کمیٹیوں کے ذریعے ایک کثیر السطحی تال میل لائحہ مرتب کرنے کے لئے کہا گیا ہے جس کا کام کووِڈ ٹیکوں کی فراہمی کی نگرانی کرنا ہوگا۔اِس میں اِضافی کولڈ چین سازو سامان کی تنصیب کرنے کے لئے مقامات کا انتظامات کرنا ،کولڈ چین کے لئے منصوبہ بندی کرنا، ٹیکوں اور سریجوں کو خشک جگہوں پر سٹور کرنے کے لئے انتظامات کرنا اور ریاستوں اور یوٹیوں میں ہرسطح پر ٹیکوں کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے سہولیات فراہم کرنا وغیرہ شامل ہیں ۔کابینہ سیکرٹری نے کہا کہ معمول کی ٹیکہ کاری پر کووِڈ ٹیکہ کاری کا دبائو کم کرنے کے لئے بھی اِقدامات اُٹھانے کے لئے کہا ۔۔اُنہوں نے ریاستوں اور یوٹیوں کے حکام کو ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ڈاکٹروں ، انٹرنس سٹاف نرسز ،اوگزلری نرسز ، دائیاں ، فارمسسٹ اور سبکدو ش ہوئے اَفراد پر مشتمل ممکنہ ٹیکہ کاری لگانے والوں کی نشاندہی کرنے کے لئے کہا تاکہ کووِڈ ٹیکہ کاری مہم کا اہتمام کیا جاسکے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ سرکاری حکام اور ٹیکہ لگانے والی ایجنسیوں اور عوام کے درمیان تال میل قائم کرنے کے لئے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم بعنون ‘CO-WIN’بھی تیار کیا جارہا ہے ۔اِس پورٹل کے ساتھ ایپلی کیشن بھی ہوگی جس پرمستحقین اَپنا نام درج کرسکتے ہیں ۔ٹیکے سے متعلق ایس ایم ایس موصول کرسکتے ہیں اور الیکٹرانک کیو آر پر مبنی ٹیکہ لگوانے سے متعلق سند اور ٹیکے سے متعلق تمام اطلاعات شامل ہوں گی۔کابینہ سیکرٹری نے ریاستوں اور یوٹیوں کو کووِڈ ۔19ٹیکہ کاری کے لئے کثیر الشعبہ تیاری کرنے کے لئے کہا اور اِس ضمن میں سرکاری محکموں ، رضاکار تنظیموں ، این سی سی اور دیگر رضاکاروں کو شامل کرنے کے لئے کہا ۔ اس کے علاوہ غلط اطلاعات اور افواہوں پر روک لگانے کے لئے ایک شفاف مواصلاتی لائحہ عمل قائم کرنے کے لئے بھی کہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا