454نئے مثبت معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک1,04,068مریض شفایا ب

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے454نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے237کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 217کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,10,678تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران دو نوں صوبوں سے تعلق رکھنے والے 08کووِڈ مریض بھی فوت ہو گئے ہیں جس میں صوبہ جموں کے05اور صوبہ کشمیر کے03شامل ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,10,678معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے4,908سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,04,068اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,702تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,107کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور595کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید503افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے230اَفراداور کشمیر صوبے کے 273اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 30,37,239ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے یکم؍دسمبر 2020 ئ؁ کی شام تک 29,26,561نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک7,90,770افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں20,353اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔4,908 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ33,671اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب7,30,136اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں118نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے23,177معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے1,119سرگرم معاملات ہیں ۔21,640مریض صحتیاب ہوئے ہیں( آج121مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ418 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد7,473ہوئی ہیں (18نئے معاملات سمیت )جن میں سے 282سرگرم معاملات ہیں اور163مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 7,028صحتیاب ہوئے ہیں ۔اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 6,940ہوئی ہیں (45نئے معاملات سمیت )جن میں سے 248سرگرم ہیں اور6,591اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں( آج28مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ101کی موت واقع ہوئی ہے ۔ پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے5,118معاملات کی تصدیق ہوئی ہے( 09نئے معاملات سمیت ) جن میں سے 146سرگرم معاملات ہیں اور86مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 4,886صحتیاب ہوئے ہیں۔ ضلعکپو ا ڑہ میں 5,208معاملات درج کئے گئے ہیں(10نئے معاملات سمیت ) اور223سرگرم معاملات ہیں اور4,902صحتیاب ہوئے ہیں( آج21مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ 83کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع اننت ناگ میں 4,563مثبت معاملے سامنے آئے ہیں(10نئے معاملات سمیت )جن میں122سرگرم ہیں۔ 4,362شفایاب ہوئے ہیں( آج06مریض کی صحتیابی کے ساتھ) اور79 موت واقع ہوئی ہے۔ضلع با نڈ ی پورہ میں اب تک4,431مثبت معاملات سامنے آئے ہیں(13نئے معاملات سمیت ) جن میں سے131سرگرم معاملات ہیں ۔4,249مریض صحتیاب ہوئے ہیں( آج26مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ 51کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعگا ند ربل میں کل4,213معاملات سامنے آئے ہیں(06نئے معاملات سمیت ) جن میں188سرگرم معاملات ہیںاور 3,987 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں( آج14مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ 38کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع کولگام میں2,596مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں55سرگرم معاملات ہیںاور 2,490صحتیاب ہوئے ہیںاور51کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 2,353مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں79سرگرم ہیں اور 2,237صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 37کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 20,772مثبت معاملات پائے گئے ہیں( 95نئے معاملات سمیت ) جن میں692سرگرم معاملات ہیںاور19,778صحت یاب ہوئے ہیں( آج60مریض کی صحتیابی کے ساتھ)اور302کی موت واقع ہوئی ہے ۔ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک3,512 مثبت معاملات سامنے آئے(25نئے معاملات سمیت ) جن میں سے168اَفراد سرگرم ہیںاور3295اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ( آج08مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ49 کی موت واقع ہوئی ہے۔ اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 3,590ہوئی ہیں جن میں سے 386معاملات سرگرم ہیں۔3,154اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ50کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع ڈ وڈ ہ میں3,124عاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے227معاملات سرگرم ہیں جبکہ2,841مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 56 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھوعہ میں2,820معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے112معاملات سرگرم ہیں2,669اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں( آج10مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ39 کی موت واقع ہوئی ہے۔اِس طرح پونچھ میں2,394معاملے سامنے آئے ہیں ( 03نئے معاملے سمیت )جن میں 59سرگرم معاملات ہیں جبکہ2,313مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 22کی موت واقع ہوئی ہے اورضلع سا نبہ میں 2,487معاملات سامنے آئے ہیں(07نئے معاملات سمیت)جن میں 216سرگرم معاملات ہیں اور2,239شفایاب ہوئے ہیں جبکہ32 کی موت واقع ہوئی ہے دریں اثناضلع کشتوا ڑ میں 2,500مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں261سرگرم معاملات ہیں اور 2,221اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ18کی موت واقع ہوئی ہے۔ٔضلع رام بن میں1,934معاملات سامنے آئے ہیں(09نئے معاملات سمیت)جن میں 92سرگرم معاملات ہیں اور1,824شفایاب ہوئے ہیں جبکہ18 کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور ریا سی میں بھی1,473معاملات سامنے آئے ہیں۔اِن میں102سرگرم ہیں اور1,362مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 09کی موت واقع ہوئی ہے ۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔مرکزی حکومت یونین ٹریٹری میں کووِڈ۔19 کی بڑھتی ہوئی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور کووِڈ۔ 19 کے پھیلاؤ اور مثبت معاملات کے بہتر کلینیکل اِنتظام کو مؤثر طریقے سے شامل کرنے میں ہر طرح کی مدد فراہم کررہی ہے۔جموں و کشمیر کے باشندوں کے لئے نیشنل ٹیلی کنسلٹیشن سروس کے تحت ماہرین اور ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے ذریعہ مفت عمومی او پی ڈی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ لوگ ویب پورٹل https://esanjeevaniopd.in/.پر آن لائن اِندراج کرکے گھرسے اِن خدمات کا فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔ خدمات سوموار سے سنیچروار صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک دستیاب ہیں۔ لوگ گوگل پلے سٹور سےesanjeevaniOPD ایپ بھی ڈاؤن لوڈ اور اِنس ٹال کرسکتے ہیں۔ جی ایم سی ہسپتال جموں کی ایمرجنسی سے باہرکووِڈ۔19 کے لئے چوبیسوں گھنٹے ریپڈ اینٹی جَن ٹیسٹنگ کی سہولیت شروع کردی گئی ہے ۔ جی ایم سی جموں کے ایمرجنسی وِنگ میں مریضوںکی علاحدگی کے لئے یہ سہولیت بہت کارآمد ثابت ہوگی۔ گورنمنٹ کے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کووِڈ۔19 مثبت مریضوں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے چوبیسوں گھنٹے میڈیکل کالج جموں اور گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں میںکووِڈ کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ مریض یا تیمار دار اِن فون نمبرات0191– 258 5444 (کنٹرول روم) ، ایکسچینج0191-258 2626 /258 5542/258 4290/258 4291/258 4292/258 4293/258 4294پررابطہ قائم کرکے مدد طلب کرسکتے ہیں۔اَیڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم اَز کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوہل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے اِنسان اِس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دُوری کے لئے ایک اِقدام کے طور پر چہرے کا اِحاطہ کرنا لازمی ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی اِبتدا میں ہی تشخیص سے یہ وَبامزید پھیلنے سے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری اَیڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اُسے نہ چھپائیں کیوں کہ اِس سے ایسے اَفراد کے اَفراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اَپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔دریں اَثنا ٔمیڈیا بلیٹن میں جاری اَیڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اِس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اَپنا منھ ڈھانپ لیں۔اَیڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے اَفراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔بلیٹن میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف اِنڈین سسٹم آف میڈ یسن جے اینڈ کے آیوش اَدویات کو تقسیم کررہی ہے جس میں قوت مدافعت بڑھا دینے والی،امیونو موڈلیٹر ، دافع تکسید (اینٹی آکسیڈینٹ)، دافع دبائو(اینٹی سٹریس) ،مقوی استحالہ( میٹابولزم ریگولیٹر) ، دافع حساسیت (اینٹی الرجک) ، بخار کو کم کرنے والی(اینٹی پائیرٹِک) ، دافع سعال( اینٹی ٹیشو) ، پھیپھڑوںکی راحت وغیر ہ ادویات شامل ہیں کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران دی جاتی ہے۔ محکمہ اَب تک 11.39 لاکھ لوگوں کو اَدویات فراہم کرچکا ہے جس میں مختلف فرنٹ لائن ورکر ، سینئر شہری، پی آرآئیز ، پولیس ،نیم فوجی شخصیات اور عام لوگ شامل ہیں۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ اَحتیاطی تدابیر اور یوگا تھراپی کا لوگوں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ طرزِ زندگی اور ذہنی عوارض کا خیال رکھیں تاکہ اِس وَبائی مرض کے دوران جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی اَیڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ اَفواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا