طلباء نے گرونانک کی تعلیمات کا ذکر کیا
اعجازالحق بخاری ؍ شہزاد بٹ
پونچھ ؍؍ آج یہاںڈائٹ پونچھ میں گرونانک کے یوم پیدائش کے موقعہ پر گروپ پروب کا انعقاد کیا ۔ آن لائین پروگرام کا افتتاح ڈرائیکٹر اسکول ایجوکیشن جموں نے کیا ۔جس میں ضلع پونچھ کے طلباء نے بھی شرکت کی ۔ شرکاء طلباء نے اس موقعہ پر شاداب کرتن اور تقاریر سے پروگرام کی رونق کو دوبالا کیا ۔اس موقعہ پر گرونانک کی تعلیمات اور آمن و محبت بھائی چارے کا ذکر کیا گیا ۔ شرکاء طلباء پروجھوت کور ، سکھ سیہیج کور، کولین کورگرم پریت سنگھ،ارش جوت کور،گرپریت کور تھے ۔ دائٹ فکیلٹی ممبران ہرش شرما،درشن بھارتی،اجے میانی، طارق چغتائی،ممتاز بٹ، کلبیر سنگھ ،سکندر منجیت شرما بھی پرو بھی پروگرام میں شریک رہے۔منموہن سنگھ لکچرر اور ڈائٹ پرنسپل نے بھی پروگرام سے خطاب کیا ۔ تقریب کا اختتام پروگرام میںآنے والوں کے شکریہ کے ساتھ ہوا ۔