سب ضلع ہسپتال منڈی میں نئی بلاک میڈیکل آفیسر تعینات

0
0

والہانہ استقبال کیاگیا،تبدیل ہوئے بی ایم او کو شاندار الوداعیہ
ریاض ملک

منڈی؍؍ایک طرف انتخابات کا زور دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے تبدیلیاں اور پرموشن عمل میں لائی گئی ہیں۔ اسی سلسلہ میں گزشتہ دنوں بلاک میڈیکل آفیسر منڈی مشتاق حسین شاہ کی پرموشن اور تبدیلی عمل میں لاتے ہوئے مہاراجہ سکھ دیو سنگھ ہسپتال پونچھ میں سپریٹنڈنٹ تعینات کیاہے۔ جن کی جگہ سب ضلع ہسپتال منڈی میں بلاک میڈیکل آفیسر منڈی کے عہدے پر ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی کی پروموشن کرکے تعینات کی گئی ہے۔ انہوں نے آج منڈی میں اپناچارج سنبھالاہے۔ اس دوران خاتون بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نے اپناچارج سنبھالتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی یقین دھیانی کروائی۔ یادرہے کہ ڈاکٹر نصرت النساء سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ میں زنانہ ڈاکٹر تعینات تھیں جن کی پرموشن اور تبدیلی عمل میں لاتے ہوے بلاک میڈیکل آفیسر منڈی تعینات کیا ہے۔ اس موقع پر ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹروں نے ڈاکٹر مشتاق حسین شاہ کو الوداعیہ اور نئی تعینات بلاک میڈیکل آفیسر نصرت النساء بھٹی کا استقبال کیا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا