ضلع ترقیاتی کونسل اور ضمنی پنچائتی انتخابات پہلے مرحلہ کی پولنگ آج

0
0

کپواڑہ کے تین انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالیں جائیں گئے
زبیر احمد

کپواڑہ؍؍ ضلع ترقیاتی کونسل اور ضمنی پنچائتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت شمالی ضلع کپواڑہ کے تین حلقے میں آج ووٹ ڈالے جایں گئے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں ضلع کے تینوں حلقوں میں پولنگ کیلئے سیکورٹی اہلکار اور پولنگ عملہ ، پولنگ مراکز پر پہنچا دیئے گئے۔پولنگ کا عمل آج صبح سات بجے شروع ہوکر دوپہر دو بجے تک جاری رہے گا۔ترقیاتی کونسل انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے قریب دو ہفتوں سے جاری انتخابی مہم جمعرات کی شام اختتام پذیر ہوئی تھی۔ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت ضلع کپواڑہ کے تین حلقوں ٹنگڈار،کرالپورہ اور کالاروس کے لئے صبح 7 بجے سے دوپہر دو بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گئے۔ ان تین حلقوں میں کل 29 امیدوار میدان میں جبکہ 76554 ووٹران ان کی قسمت آزمائی کا فیصلہ کریں گے۔ ان تینوں حلقوں میں 151 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے لئے 123 جبکہ ضمنی پنچائتی انتخابات کے لئے 28 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔کالاروس حلقہ انتخاب میں ووٹران کی تعداد 21115 ہے جبکہ حلقے میں 6 امیدوار میدان میں ہیں ۔اسے طرح کرالپورہ حلقہ انتخاب میں ووٹران کی تعداد 21757 ہے اور اس حلقے میں 10 امیدوار میدان میں ہیں۔ ٹنگڈار حلقہ انتخاب میں ووٹران کی کل تعداد 33682 ہے جن میں مرد ووٹران کی تعداد 17320 جبکہ خواتین ووٹران کی تعداد 16362 ہے ۔اس حلقے سے چار بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدوارں سمیت 13 امیدوار قسمت آزمائی کے لئے میدان میں ہیں ٹنگڈار حلقے میں کل 54 پولنگ شٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ ان کے لئے 162 پولنگ عملہ تعئنات کیا گیا ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا