جامعہ ضیاء القرآن جامع مسجد فاطمتہ الزہرا کلر کٹل سرنکوٹ گیارویں شریف کے موقع پر

0
0

حضور پیران پیر روشن ضمیر دستگیر الشاہ سید عبدالقادر جیلانی البغدادی علیہ الرحمہ کو خراج عقیدت ومحبت پیش کیا گیا
لازوال ڈیسک

سرنکوٹ؍؍ ماہ ریبع الثانی مطابق قمری کیلنڈر گیارہ تاریخ کو دنیائے عالم میں گیارویں شریف کی مناسبت سے یاد کیا جاتا ہے ۔اس روز گیارویں شریف کی تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے ۔اسی ضمن میں علاقہ کلر کٹل سرنکوٹ میں گیارویں شریف کی محفل منعقد ہوئی اور گیارویں شریف کے موقع پر جامعہ ضیاء القرآن جامع مسجد فاطتہ الزہرا میں جمعہ کے خطبہ کے دوران علماء کرام نے شہنشاہ ولایت پیران پیر روشن ضمیر دستگیر الشاہ سید عبدالقادر جیلانی البغدادی علیہ الرحمہ کے حالات زندگی دینی خدمات کشف وکرامات خوارق عادات پر مدلل بصیرت افراز علمی جواہر پارے سامعین حاضرین وناظرین کی سماعتوں کے حوالہ کئے نیز شریعت طریقت معرفت وحقیقت کی منازل طے کرنے کے لئے فضل الٰہی کی طلبگاری خواہشات کو امر الٰہی کے تابع کرتے ہوئے راہ سلوک وتصوف سے سرشار ہونے کی تلقین کی ۔بعدنماز جمعہ محبین غوث الوری گیارویں شریف کیتبرک سے مستفیض ہوئے واضح ہو کہ اس کا اہتمام محمد یوسف اور مولانا گلزار حسین قادری سربراہ اعلیٰ جامعہ ضیاء القرآن نے کیا تھا۔ اس موقع پر جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد منظور حسین قادری مقرر خوصی کے طور پر شامل ہوئے جبکہ الحاج محمد سعید الحاج جمال الدین محمد بشیر الحاج لعل حسین محمد اسلم کوہلی فاروق احمد بھی موجود تھے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا