غوث پاک کی تعلیمات پر عمل آوری کی ضرورت ۔: مولانا سید خالد بخاری

0
0

جامع مسجد عیدگاہ میں جشن غوث الوریٰ
اعجازالحق بخاری ؍ شہزاد بٹ

پونچھ ؍؍ جامع مسجد عیدگاہ پونچھ کے خطیب مولانا سید خالد شاہ بخاری نے آج یہاں اپنے جمعہ کے خطبہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ غوث اعظم پیران پیر گیارہویں والی سرکار حضرت سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالی کی ذات بابرکت کا سایہ کرم آج بھی پوری دنیاپر جاری و ساری ہے۔ اولیاء اللہ میں تمام کے سردار حضرت غوث اعظم گیارہویں والی سرکار ہیں۔ آج غوث پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اشدضرورت ہے ۔ غوث اعظم بغداد کی سرزمین پر ہیں لیکن آج پوری دنیا میں انکانام لیا جاتا ہے ۔جسکی وجہ آپ نے اللہ تعالیٰ سے محبت کی اللہ تعالیٰ نے پوری کائنات کے دلوں میں آپ کی محبت ڈال دی ۔ انہوںنے کہا صوفی از م ہی ہندوستان میںہماری رہنمائی کرسکتا ہے ۔ اللہ کے ولیوں کے مزارات پر ہمیںجانا چاہئے اور اللہ کے ولیوں کے توصل سے ہمیں دعائیں مانگنی چاہئے خدا کے ولی بہترین قائد اور رہنما ہیں حضرت گیارہویں والی سرکاراعلی ترین بزرگوں میں سے ایک ہے ۔ آج پوری دنیا کو آپ کے ساتھ جڑنے کی ضرورت ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا