فاروق عبداللہ کے مکان کے باہر احتجاج کیا ،حمایتیوں کیساتھ تلخ کلامی ومارپیٹ کی نوبت آگئی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سرمائی راجدھانی جموں میں یوا بھارتیہ مورچہ کے حامیوں اور نیشنل کانفرنس کے حمایتوں کے مابین تلخ کلامی اور ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ شروع کر دی پولیس نے یوا مورچہ کی سربراہ کی گرفتاری عمل میں لا کرحالات پرقابو پانے کی کوشش کی۔ روشنی ایکٹ کے تحت نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ کی جانب سے بٹھنڈی جموں میں تین کنال اراضی حاصل کرنے کے انکشاف کے بعد بھارتیہ جنتا پارتی کی یوتھ ونگ یوا مورچہ کی جانب سے ڈاکٹرفاروق عبداللہ کے رہائشی مکان کے حامیوں نے بٹہنڈی جموں میں ڈاکٹرفاروق عبداللہ کے رہائشی مکان کے باہردھرنا دیااور احتجاجی مظاہرے کئے اور رہائشی مکان پردھاو بولنے کی کوشش کی۔ احتجاج کرنے والے یوا مورچہ کے کارکنوں اور حمایتیوں کو تتر بتر کرنے کیلئے پولیس نے یوا مورچہ کے سربراہ ارن دیو سنگھ کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ادھرنیشنل کانفرنس کے حامیوں کی جانب سے بھی احتجاجی مظاہرے کئے گے اور الزام لگا یاگیاکہ اب جب کہ ڈی ڈی سی الیکشن سرپرکھڑے ہے اب بھارتیہ جنتا پارٹی کوروشنی ایکٹ زمین ہڑپنے کی یاد ستانے لگی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جموں میں جن لوگوں نے محکمہ جنگلات کی اراضی پرقبضہ جمایاہے سٹیٹ لینڈ پر رہائشی مکان تجارتی عمارتیں تعمیرکئے ہے ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے نیشنل کانفرنس پی ڈی پی کانگریس کے لیڈروں کارکنوں کو مسلسل نشانہ بنایاجارہاہے جہاں تک ایک طرف ا نکے شبہ کو بگاڑ دیاجائے لوگوں میں ان کے تئیں نفرت پید اکی جائے نیشنل کانفرنس کے حمایتیوں نے الزام لگایا کہ جموں میں بھائی چارے کی روایات کو ختم کرنے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہے ۔ادھر نیشنل کانفرنس کے بعد پی ڈی پی پربھی الزام لگایاجارہاہے کہ پی ڈی پی کادفتر محکمہ جنگلات کی اراضی پر تعمیرکیاگیاہے ۔دریں اثناء عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے روشنی ایکٹ کے سلسلے میں ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کے دوران کہاکہ کسی نے زبردستی زمین ہڑپ نہیں کی ہئے ایک غلط تعصر قائم کیاجارہاہے روشنی ایکٹ کے تحت جس کسی نے بھی اراضی خریدی ہے اس نے سرکار کی جانب سے مقرر کی گی قیمت کے مطابق رقم ادا کی ہے اب اس معاملے کو سیاست کے ساتھ جوڑ کر سیاسی قائدین کی بالعموم اور پیپلز الائنس میں شامل قیادت کوبد نام کرنے کامنصوبہ بنایاگیاہے جس پرمن وعن عمل ہورہی ہے ۔عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہاکہ جوالزامات لگائے جارہے ہیں وہ سراسر بے بنیاد من گھرت ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔