زبیر احمد
کرناہ؍؍سب ڈویژنل مجسٹریٹ کرناہ ، ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ جو 13 ٹنگڈار ضلع ترقیاتی کونسل حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر بھی ہیں ‘نے انتخابات کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے افسران کی ایک میٹنگ طلب کی ۔میٹنگ میں زونل اور سیکٹر مجسٹریٹ ، نوڈل آفیسر پوسٹ بیلٹ پیپر ، مائیکرو آبزرورز ، بی ڈی او ٹنگڈار اور چھمکوٹ کے علاوہ ایس ایچ او اور دیگر آفسران نے شرکت کی میٹنگ میں ٹنگڈار حلقے میں 28 نومبر کو ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں ایس ڈی ایم نے بتایا کہ حلقے میں انتخابی عمل کو احسن طریقے سے منعقد کرانے کے لئے اور پورے عمل پر نظر رکھنے کے لئے منی سیکریٹریٹ ٹنگڈار میں پہلے ہی سے ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولنگ سٹیشن تک پولنگ عملہ کی تعیناتی کے لئے تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں اس دوراں ایس ڈی ایم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کے اصولوں کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں۔دریں اثنا، حلقے میں پہلے مرحلے کے تحت 28 نومبر کو پولنگ کرائی جا رہی ہے جس کے لئے 54 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گئے اور 162 پریذائڈنگ آفیسر اور دیگر پولنگ عملے کی تعئناتی عمل میں لائی گئی ہے۔