غرباء و مساکین میں اشیاء خورد و نوش کیں تقسیم
لازوال ڈیسک
جموں؍؍شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے اکائی جموں وکشمیر نے بالا صاحب ٹھاکرے کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر پارٹی کی جانب سے غرباء و مساکین میں اشیائے خوورد و نوش تقسیم کی گئیں ۔ اس سلسلے میں پارٹی دفتر پر منعقدہ ایک تقریب میں شیو سینکوں نے پارٹی کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے کا خراج عقیدت پیش کیا۔وہیں پارٹی صدر منیش ساہنی نے کہاکہ بالا صاحب ٹھاکرے جسمانی طور پر ہمارے ساتھ موجود نہیں ہیں لیکن ان کی پالیسیاں اور سوچ ہمارے ساتھ زندہ ہے اور ہمارے ساتھ رہیں گی ۔ساہنی نے مزید کہاکہ آنجہانی ملک کے مسائل کے تئیں کافی سنجیدہ تھے اور انہوں نے اپنے انتقال سے قبل بھی لکھا تھا کہ میری صحت ناساز ہے لیکن میرے ملک کے حالت بھی کافی ناساز ہیں ۔ اس موقع پر میناکشی چھبر، وکاس بخشی،اشوانی گپتا ،راج سنگھ و دیگران موجود تھے ۔