زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے کام کاج اور ضلع میں سرماکیلئے تیاریوں کا جائز ہ لیا
لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍پرنسپل سیکرٹری زرعی پیدوار ، باغبانی ، بھیڑ و پشو پالن نوین کمار چودھری نے آج بڈگام کا دورہ کر کے وہاں زراعت ، باغبانی ، پشو و بھیڑ پالن محکموں کے کام کا ج اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے سرما کے لئے تیاریوںکا جائزہ لیا۔اس ضمن میں نوین کمار چودھری نے میٹنگ کی صدارت کی اور اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا ، ناظم زراعت الطاف اعجاز اندرابی ، ناظم باغبانی اعجاز احمد بٹ ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری پورنیما متل ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری ڈاکٹر عبد السلام ، ڈائریکٹر ماہی پالن کے علاوہ دیگر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔اُنہوںنے افسروں کو زیادہ سے زیادہ زرعی اراضی کو آبپاشی سہولیت کے دائرے میں لانے کی ہدایت دی اور گہرے بور ویلوں کے لئے جگہوں کی نشاندہی کرنے کے لئے کہا تاکہ ضلع میں آبپاشی سہولیات کو توسیع حاصل ہوسکے۔ اُنہوں نے بے روزگار نوجوانوں کو زرعی شعبے میں صنعت کاری کی جانب راغب کرنے کی بھی اَفسران کو ہدایت دی کیوں کہ اِس شعبے کے تحت وادی میں کافی صلاحیت موجود ہے۔ اُنہوں نے باغبانی ، بھیڑ وپشو پالن اور ماہی پروری محکموں کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور باغبانی افسران کو جانکاری کیمپ منعقدکرنے کی ہدایت دی تاکہ کسانوں کو روایتی میوہ درختوں کی جگہ اعلیٰ پیداوار دینے والے ہائی ڈینسٹی میوہ لگانے کے لئے کی جانب راغب کیا جائے۔ بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے پرنسپل سیکرٹری کو ضلع میں سرما کے لئے کی جارہی تیاریوں کا تفصیلی جانکاری دی۔دریں اثنا پرنسپل سیکرٹری نے ضلع میں کووِڈ وبا کی صورتحال کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی اور وَبا پر روک لگانے کے لئے جاری اِقدامات کے بارے میں تفاصیل طلب کیں۔